صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
99. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - فصل ذكر الإخبار عن إعداد الله جل وعلا لعباده المطيعين ما لا يصفه حس من حواسهم
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اپنے فرمانبردار بندوں کے لیے ایسی نعمتیں تیار کی ہیں جنہیں ان کے کسی حواس سے بیان نہیں کیا جا سکتا۔
حدیث نمبر: 369
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: أَعْدَدْتُ لِعِبَادِي الصَّالِحِينَ مَا لا عَيْنٌ رَأَتْ، وَلا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ، وَمِصْدَاقُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ: فَلا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ سورة السجدة آية 17" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا علم ہوا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ چیز تیار کر رکھی ہے جو کسی آنکھ نے دیکھی نہیں ہے، کسی کان نے اس کے بارے میں سنا نہیں ہے اور کسی انسان کے ذہن میں اس کا خیال تک نہیں آیا۔ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، یا شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا:) اس کا مصداق اللہ تعالیٰ کی کتاب میں موجود (یہ آیت ہے): ﴿فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُم مِّن قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ [سورة السجدة: 17] ”کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لیے کیا چیز پوشیدہ رکھی گئی ہے، جو ان کے کیے ہوئے عمل کا بدلہ ہے۔““ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 369]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3244، 4779، 4780، 7498، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2824، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 369، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11019، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3197، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2870، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4328، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8259، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1167، والطبراني فى (الصغير) برقم: 51» «رقم طبعة با وزير 370»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الروض» (1177): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، إبراهيم بن بشار: هو الرمادي أبو إسحاق البصري حافظ روى له أبو داود والترمذي، ومن فوقه ثقات من رجال الشيخين.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 369 in Urdu
عبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← أبو هريرة الدوسي