صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
85. باب الإحرام - ذكر الأمر لمن أحرم في قميصه أن ينزعه نزعا ضد قول من أمر بشقه
احرام کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو شخص اپنی قمیص میں احرام باندھے وہ اسے اتار دے، اس کے برخلاف جو اسے پھاڑنے کا حکم دیتا ہے
حدیث نمبر: 3778
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ، وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ وَهُوَ مُتَخَلِّقٌ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ: " يَنْزِعَهَا نَزْعًا، وَيَغْتَسِلَ مَرَّتَيْنِ، أَوْ ثَلاثًا"، وَقَالَ:" مَا كُنْتَ فَاعِلا فِي حَجَّتِكَ، فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ" .
صفوان بن یعلی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عمرے کا احرام باندھا ہوا تھا اور جبہ پہنا ہوا تھا اور خوشبو لگائی ہوئی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ ہدایت کی وہ جبہ کو اتار دے اور اسے دو یا تین مرتبہ دھوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کچھ تم حج میں کرتے ہو وہی عمرے میں کرو (یعنی اسی طرح کا احرام باندھو) [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3778]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3770»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1596): ق، وهو مختصر الذي بعده.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
صفوان بن يعلى التميمي ← يعلى بن منية التميمي