پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
208. باب القران - ذكر وصف إهلال الصبي بن معبد بما أهل به
قران کے حج کا بیان - صبی بن معبد کے اس احرام کی صفت کا ذکر جس سے اس نے احرام باندھا
حدیث نمبر: 3911
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ: كَثِيرًا مَا كُنْتُ آتِي الصُّبَيَّ بْنَ مَعْبَدٍ أَنَا، وَمَسْرُوقٌ نسأله عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: كُنْتُ امْرَأً نَصْرَانِيًّا، فَأَسْلَمْتُ، فَأَهْلَلْتُ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَسَمِعَنِي سَلْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَزَيْدُ بْنُ صُوحَانَ، وَأَنَا أُهِلُّ بِهِمَا بِالْقَادِسِيَّةِ، فَقَالا: لَهَذَا أَضَلُّ مِنْ بَعِيرِ أَهْلِهِ، فَكَأَنَّمَا حُمِلَ عَلَيَّ بِكَلِمَتِهِمَا جَبَلٌ حَتَّى قَدِمْتُ مَكَّةَ، فَأَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، وَهُوَ بِمِنًى، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمَا، فَلامَهُمَا، وَأَقْبَلَ عَلَيَّ، فَقَالَ:" هُدِيتَ لِسُنَّةِ نَبِيِّكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتَيْنِ" .
ابووائل شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں: میں اکثر صبی بن معبد کی خدمت میں حاضر ہوا کرتا تھا۔ میں اور مسروق ان سے ان کے واقعہ کے بارے میں دریافت کرتے تھے، انہوں نے بتایا: میں ایک عیسائی شخص تھا۔ میں نے اسلام قبول کیا میں نے حج اور عمرے کا احرام باندھ لیا۔ سلیمان بن ربیعہ اور زید بن صوحان نے مجھے (حج اور عمرے کا ایک ساتھ) تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا، میں (قادسیہ) میں ان دونوں کا تلبیہ پڑھ رہا تھا، تو ان دونوں نے کہا: یہ شخص اپنے گھر کے اونٹ سے زیادہ گمراہ ہے، تو ان دونوں کی اس بات سے گویا میرے اوپر پہاڑ جتنا وزن آ گیا، یہاں تک کہ جب میں مکہ آیا، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا وہ اس وقت منی میں موجود تھے میں نے اس بات کا تذکرہ ان کے سامنے کیا، تو انہوں نے ان دونوں کو ملامت کی اور میری طرف رخ کیا اور بولے: تمہاری تمہارے نبی کی سنت کی طرف رہنمائی کی گئی ہے یہ بات انہوں نے دو مرتبہ ارشاد فرمائی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3911]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 3069، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3910، 3911، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1798، 1799، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2970، 2970 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8864، 8873، 8942، وأحمد فى (مسنده) برقم: 84، والحميدي فى (مسنده) برقم: 18» «رقم طبعة با وزير 3900»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3911 in Urdu
شقيق بن سلمة الأسدي ← صبي بن معبد التغلبي