صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
78. - باب حرمة المناكحة - ذكر الزجر عن تزوج المرء امرأة أبيه أو وطئه جاريته التي هي في فراشه
نکاح کی حرمت کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کرے یا اس کی باندی سے وطی کرے جو اس کے فراش میں ہو
حدیث نمبر: 4112
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: لَقِيتُ خَالِي أَبَا بُرْدَةَ ، وَمَعَهُ الرَّايَةُ، فَقُلْتُ: إِلَى أَيْنَ؟، فَقَالَ " أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيهِ، أَنْ أَقْتُلَهُ، أَوْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری ملاقات اپنے ماموں سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی ان کے ساتھ ایک جھنڈا بھی تھا میں نے دریافت کیا: آپ کہاں جا رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا: مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے شخص کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ شادی کر لی تھی (اور یہ حکم دیا ہے) میں اس کو قتل کر دوں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) میں اس کی گردن اڑا دوں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4112]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4100»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (8/ 121).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4112 in Urdu
البراء بن عازب الأنصاري ← هانئ بن نيار البلوي