🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. ذكر خبر ثالث أوهم من لم يمعن النظر في طرق الأخبار أن هذه الأخبار كلها معلولة-
- تیسری خبر کا ذکر جو خبروں کے طرق پر گہری نظر نہ رکھنے والے کو یہ وہم دلاتا ہے کہ یہ تمام خبریں معلول ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4228
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ، وَلا الرَّضْعَتَانِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَسْتُ أُنْكِرُ أَنْ يَكُونَ ابْنُ الزُّبَيْرِ سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَرَّةً أَدَّى مَا سَمِعَ، وَأُخْرَى رَوَى عَنْهَا، وَهَذَا شَيْءٌ مُسْتَفِيضٌ فِي الصَّحَابَةِ، قَدْ يَسْمَعُ أَحَدُهُمُ الشَّيْءَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يَسْمَعُهُ بَعْدُ عَمَّنْ هُوَ أَجَلُّ عِنْدَهُ خَطَرًا وَأَعْظَمُ لَدَيْهِ قَدْرًا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَرَّةً يُؤَدِّي مَا سَمِعَ، وَتَارَةً يَرْوِي عَنْ ذَلِكَ الأَجَلِّ، وَلا تَكُونُ رِوَايَتُهُ عَمَّنْ فَوْقَهُ لِذَلِكَ الشَّيْءِ بِدَالٍّ عَلَى بُطْلانِ سَمَاعِ ذَلِكَ الشَّيْءِ، وَهَذَا كَخَبَرِ ابْنِ عُمَرَ فِي سُؤَالِ جِبْرِيلَ فِي الإِِيمَانِ وَالإِِسْلامِ، سَمِعَهُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ سَمِعَهُ مِنْ أَبِيهِ، فَأَدَّى مَرَّةً مَا شَاهَدَ، وَأُخْرَى عَنْ عُمَرَ مَا يَسْمَعُهُ مِنْهُ لِعُظْمِ قَدْرِهِ عِنْدَهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ایک مرتبہ دودھ پینے یا دو مرتبہ دودھ پینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) میں اس بات کا انکار نہیں کرتا کہ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو گی اور ایک مرتبہ انہوں نے اس طرح نقل کر دیا جو انہوں نے سنا تھا اور دوسری مرتبہ انہوں نے یہ روایت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نقل کر دی یہ وہ چیز ہے جو صحابہ کرام کے درمیان عام تھی کوئی صحابی بعض واقعات کوئی چیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سن لیتے تھے پھر وہ اسی روایت کو اپنے سے زیادہ جلیل القدر اور عظیم المرتبہ صحابی کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس روایت کو سن لیتے تھے تو ایک مرتبہ وہ اس روایت کو نقل کر دیتے تھے جو انہوں نے خود سنی ہوتی تھی اور ایک مرتبہ اس جلیل القدر صحابی کے حوالے سے اسے نقل کر دیتے تھے ان کا اپنے سے بلند مرتبے کے صحابی کے حوالے سے اس روایت کو نقل کرنا اس بات پر دلالت نہیں کرتا کہ انہوں نے خود یہ روایت نہیں سنی ہو گی یہ بالکل اسی طرح ہے، جس طرح سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سیدنا جبرائیل علیہ سلام کے ایمان اور اسلام کے بارے میں سوالات سے متعلق روایت نقل کی ہے انہوں نے یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی سنی تھی اور پھر اس کے بعد انہوں نے اپنے والد کے حوالے سے بھی اسے سنا تو انہوں نے ایک مرتبہ وہ روایت نقل کر دی جس کا انہوں نے خود مشاہدہ کیا تھا اور ایک مرتبہ اسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کر دیا جسے انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سنا تھا، کیونکہ ان کے نزدیک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی قدر و منزلت زیادہ تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرضاع/حدیث: 4228]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4214»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عبد الله بن الزبير الأسدي، أبو بكر، أبو خبيب
Newعبد الله بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
صحابي
👤←👥عبد الله بن أبي مليكة القرشي، أبو محمد، أبو بكر
Newعبد الله بن أبي مليكة القرشي ← عبد الله بن الزبير الأسدي
ثقة
👤←👥أيوب السختياني، أبو عثمان، أبو بكر
Newأيوب السختياني ← عبد الله بن أبي مليكة القرشي
ثقة ثبتت حجة
👤←👥وهيب بن خالد الباهلي، أبو بكر
Newوهيب بن خالد الباهلي ← أيوب السختياني
ثقة ثبت
👤←👥إبراهيم بن الحجاج السامي، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن الحجاج السامي ← وهيب بن خالد الباهلي
ثقة
👤←👥الحسن بن سفيان الشيباني، أبو العباس
Newالحسن بن سفيان الشيباني ← إبراهيم بن الحجاج السامي
ثقة