صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
14. باب الكتابة - ذكر الإخبار عن كيفية الكتابة للمكاتب-
مکاتبت کا بیان - مکاتب غلام کے ساتھ معاہدہ کرنے کے طریقہ کا بیان
حدیث نمبر: 4321
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّا نَسْمَعُ مِنْكَ أَحَادِيثَ، أَفَتَأْذَنُ لَنَا أَنْ نَكْتُبَهَا؟ قَالَ:" نَعَمْ". فَكَانَ أَوَّلُ مَا كَتَبَ كِتَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى أَهْلِ مَكَّةَ: " لا يَجُوزُ شَرْطَانِ فِي بَيْعٍ وَاحِدٍ، وَلا بَيْعٌ وَسَلَفٌ جَمِيعًا، وَلا بَيْعُ مَا لَمْ يُضْمَنْ، وَمَنْ كَانَ مُكَاتَبًا عَلَى مِائَةِ دِرْهَمٍ فَقَضَاهَا إِِلا عَشْرَةَ دَرَاهِمَ، فَهُوَ عَبْدٌ، أَوْ عَلَى مِائَةِ أُوقِيَّةٍ، فَقَضَاهَا إِِلا أُوقِيَّةً فَهُوَ عَبْدٌ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ احادیث سنتے ہیں، تو کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس بات کی اجازت دیں گے کہ ہم انہیں نوٹ کر لیا کریں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے اہل مکہ کی طرف خط بھیجا تھا (جس میں یہ تحریر تھا) ”ایک ہی سودے میں دو شرطیں عائد کرنا جائز نہیں ہے اور ایک ہی سودے میں سودا اور سلف ایک ساتھ کرنا جائز نہیں ہے اور ایسا سودا بھی جائز نہیں ہے، جس کی ضمانت نہ دی جائے اور جو شخص ایک سو درہم کے عوض میں مکاتب بنا ہو اور وہ ان کی ادائیگی کر دے صرف دس درہم کی ادائیگی نہ کر سکے تو وہ غلام شمار ہو گا یا کسی شخص نے ایک سو اوقیہ کے عوض میں کتابت کا معاہدہ کیا تھا اور وہ تمام ادائیگی کر دیتا ہے صرف ایک اوقیہ کی ادائیگی نہیں کرتا تو وہ شخص غلام شمار ہو گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب العتق/حدیث: 4321]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4306»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره - «المشكاة» (3399).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده ضعيف وهو حديث صحيح
الرواة الحديث:
عطاء بن أبي رباح القرشي ← عبد الله بن عمرو السهمي