🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. ذكر وصف بعض الأيمان التي كان المصطفى صلى الله عليه وسلم يمضي ضدها إذا سبقت منه-
- ذکر اس کیفیت کا کہ بعض قسموں کے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سہواً ہوئیں وہ ان کے خلاف عمل کرتے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4354
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو السَّلِيلِ ، عَنْ زَهْدَمٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، قَالَ: كُنَّا مُشَاةً، فَأَتَيْنَا نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ، فَقَالَ:" وَاللَّهِ لا أَحْمِلُكُمُ الْيَوْمَ"، أَوْ قَالَ: وَاللَّهِ لا أَحْمِلُكُمْ. قَالَ: فَلَمَّا رَجَعْنَا إِِلَى الْمَنْزِلِ، أَوْ قَالَ: حِينَ رَجَعْنَا إِِلَى الْمَنْزِلِ، أَتَاهُ قَطِيعٌ مِنْ إِِبِلٍ، فَإِِذَا قَدْ بَعَثَ إِِلَيْنَا بِثَلاثٍ بُقْعِ الذُّرَى، قَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ: أَنَرْكَبُ وَقَدْ حَلَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَأَتَيْنَاهُ، فَقُلْنَا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِِنَّكَ قَدْ حَلَفْتَ. قَالَ:" إِِنِّي وَاللَّهِ مَا أَحْمِلُكُمْ، إِِنَّمَا حَمَلَكُمُ اللَّهُ، وَمَا عَلَى الأَرْضِ مِنْ يَمِينٍ أَحْلِفُ عَلَيْهَا، ثُمَّ أَرَى خَيْرًا مِنْهَا إِِلا أَتَيْتُهَا أَوْ أَتَيْتُهُ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ پیدل تھے ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سواری کے لیے جانور مانگنے کے لیے حاضر ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! آج میں تمہیں سواری کے لیے جانور نہیں دوں گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اللہ کی قسم! میں تمہیں سواری کے لیے جانور نہیں دوں گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب ہم اپنی رہائشی جگہ پر واپس آ گئے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جب ہم اپنی رہائشی جگہ کی طرف واپس آنے لگے تو اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ اونٹ لائے گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے سفید کوہان والے تین اونٹ ہماری طرف بھجوا دیئے ہم میں سے کسی ایک نے دوسرے سے کہا: کیا ہم اس پر سوار ہوں جب کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ قسم اٹھا چکے ہیں (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں سواری کے لیے اونٹ نہیں دیں گے) تو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو قسم اٹھائی ہوئی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کی قسم! میں نے تمہیں سواری کے لیے اونٹ نہیں دیئے بلکہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں سواری کے لیے جانور دیئے ہیں روئے زمین پر میں جو بھی قسم اٹھاؤں اور پھر اس کے علاوہ صورت حال کو اس سے بہتر سمجھوں گا تو میں وہ کام کروں گا (جو زیادہ بہتر ہو) یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأيمان/حدیث: 4354]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3133، 4385، 5517، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1649، وابن الجارود فى "المنتقى"، 956، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4354، 5222، 5255، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3788، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3276، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1826، 1827، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2107، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19467، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13033» «رقم طبعة با وزير 4339»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (7/ 166): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن قيس الأشعري، أبو موسىصحابي
👤←👥زهدم بن مضرب الأزدي، أبو مسلم
Newزهدم بن مضرب الأزدي ← عبد الله بن قيس الأشعري
ثقة
👤←👥ضريب بن نقير الجريري، أبو السليل
Newضريب بن نقير الجريري ← زهدم بن مضرب الأزدي
ثقة
👤←👥سليمان بن طرخان التيمي، أبو المعتمر
Newسليمان بن طرخان التيمي ← ضريب بن نقير الجريري
ثقة
👤←👥معتمر بن سليمان التيمي، أبو محمد
Newمعتمر بن سليمان التيمي ← سليمان بن طرخان التيمي
ثقة
👤←👥محمد بن عبد الأعلى القيسي، أبو صدقة، أبو عبد الله
Newمحمد بن عبد الأعلى القيسي ← معتمر بن سليمان التيمي
ثقة
👤←👥عمر بن محمد الهمذاني، أبو حفص
Newعمر بن محمد الهمذاني ← محمد بن عبد الأعلى القيسي
ثقة
Sahih Ibn Hibban Hadith 4354 in Urdu