🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
229. باب فرض الجهاد - ذكر اسم هذا الأعمى الذي أنزل الله هذه الرخصة من أجله-
فرضِ جہاد کا بیان - اس اندھے کا نام جس کے لیے اللہ تعالیٰ نے یہ رخصت نازل فرمائی تھی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4713
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اكْتُبْ: لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ"، قَالَ: فَجَاءَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُحِبُّ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَبِي مِنَ الزَّمَانَةِ مَا تَرَى قَدْ ذَهَبَ بَصَرِي، قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: فَثَقُلَتْ فَخِذُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى فَخِذِي حَتَّى خَشِيتُ أَنْ تَرَفَّضَ، فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ، قَالَ:" اكْتُبْ: لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سورة النساء آية 95" .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (وحی کی) کتابت کیا کرتا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ نوٹ کرو۔ اہل ایمان میں سے بیٹھے رہ جانے (یعنی جہاد میں شریک نہ ہونے والے) لوگ برابر نہیں ہیں۔ اور وہ لوگ جو اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لیتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں۔ اسی دوران سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آئے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کو پسند کرتا ہوں، لیکن میرے اندر معذوری ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ رہے ہیں کہ میری بینائی رخصت ہو چکی ہے۔ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو میرے زانو پر موجود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زانو اتنا وزنی ہو گیا کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں میری ٹانگ ٹوٹ نہ جائے۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تم یہ نوٹ کرو۔ اہل ایمان میں سے بیٹھے رہ جانے والے وہ لوگ جنہیں کوئی ضرر لاحق نہ ہو وہ اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4713]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2832، 4592، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1898، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1110، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4713، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2441، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3099، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2507، 3975، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3033، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 681، 2314، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17889، 17890، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22002» «رقم طبعة با وزير 4693»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥زيد بن ثابت الأنصاري، أبو سعيد، أبو عبد الله، أبو خارجة، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥قبيصة بن ذؤيب الخزاعي، أبو إسحاق، أبو سعيد
Newقبيصة بن ذؤيب الخزاعي ← زيد بن ثابت الأنصاري
والراجح أنه تابعي ثقة، مختلف في صحبته
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← قبيصة بن ذؤيب الخزاعي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة
Newمعمر بن أبي عمرو الأزدي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة ثبت فاضل
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر
Newعبد الرزاق بن همام الحميري ← معمر بن أبي عمرو الأزدي
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن المتوكل القرشي، أبو عبد الله
Newمحمد بن المتوكل القرشي ← عبد الرزاق بن همام الحميري
صدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي، أبو العباس
Newمحمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي ← محمد بن المتوكل القرشي
ثقة
Sahih Ibn Hibban Hadith 4713 in Urdu