صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
267. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الزجر عن قتل المسلم الحربي إذا قال لا إله إلا الله عند حسه بالسيف-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس بات پر منع کہ جب محارب مسلمان لا الہ الا اللہ کہہ دے تلوار کے خوف پر تو اسے قتل کرنا جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 4751
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو ظَبْيَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ ، يَقُولُ:" بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْحُرَقَةِ مِنْ جُهَيْنَةَ، فَصَبَّحْنَا الْقَوْمَ فَهَزَمْنَاهُمْ، قَالَ: وَلَحِقْتُ أَنَا وَرَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ رَجُلا مِنْهُمْ، فَلَمَّا غَشِينَاهُ، قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، فَكَفَّ عَنْهُ الأَنْصَارِيُّ، وَطَعَنْتُهُ بِرُمْحِي فَقَتَلْتُهُ، فَلَمَّا قَدِمْنَا بَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا أُسَامَةُ قَتَلْتُهُ، بَعْدَمَا قَالَ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ؟ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا قَالَ مُتَعَوِّذًا، فَقَالَ: طَعَنْتَهُ بَعْدَمَا قَالَ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ؟ فَمَا زَالَ يُكَرِّرُهَا، حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنْ لَمْ أَكُنْ أَسْلَمْتُ قَبْلَ ذَلِكَ الْيَوْمِ" .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جہینہ قبیلے کی شاخ حرقہ کی طرف بھیجا، ہم نے صبح کے وقت ان لوگوں پر حملہ کیا اور انہیں پسپا کر دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں اور ایک انصاری ان لوگوں کے ایک شخص کے سامنے آئے۔ جب ہم اس پر غالب آنے لگے تو اس نے کہا: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، تو انصاری نے اپنا ہاتھ روک لیا۔ میں نے اپنا نیزہ مار کر اسے قتل کر دیا۔ جب ہم لوگ واپس آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع مل چکی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے اسامہ! کیا تم نے اس کے «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ پڑھنے کے بعد اسے قتل کر دیا تھا؟“ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس نے جان بچانے کے لیے یہ پڑھا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے اس کے «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ کہنے کے بعد اسے قتل کر دیا تھا؟“ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات مسلسل دہراتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ آرزو کی کہ کاش میں نے آج سے پہلے اسلام ہی نہ قبول کیا ہوتا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4751]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4269، 6872، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 96، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4751، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4625، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2643، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15947، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22159» «رقم طبعة با وزير 4731»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2375): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4751 in Urdu
الحصين بن جندب المذحجي ← أسامة بن زيد الكلبي