صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
81. باب البيع المنهي عنه - ذكر الخبر المصرح بأن حكم الطعام وغيره من الأشياء المبيعة فيه سواء-
ممنوعہ بیوع کا بیان - خبر کا بیان کہ طعام اور دوسری چیزوں کا حکم بیع سے قبل قبضے میں یکساں ہے
حدیث نمبر: 4984
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى بِالْمَوْصِلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الزِّنَادِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" قَدِمَ رَجُلٌ مِنَ الشَّامِ بِزَيْتٍ فَسَاوَمْتُهُ فِيمَنْ سَاوَمَهُ مِنَ التُّجَّارِ حَتَّى ابْتَعْتُهُ مِنْهُ، فَقَامَ إِلَيَّ رَجُلٌ، فَأَرْبَحَنِي حَتَّى أَرْضَانِي، فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ لأَضْرِبَ عَلَيْهِ، فَأَخَذَ رَجُلٌ بِذِرَاعِي مِنْ خَلْفِي، فَالْتَفَتُّ إِلَيْهِ، فَإِذَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، فَقَالَ لِي: لا تَبِعْهُ حَتَّى تَحُوزَهُ إِلَى رَحْلِكَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ذَلِكَ فَأَمْسَكْتُ يَدَيَّ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان کرتے ہیں: شام سے ایک شخص زیتون کا تیل لے کر آیا جن تاجروں نے اس کی قیمت لگائی تھی ان کے ساتھ میں نے بھی بولی: میں حصہ لیا یہاں تک کہ میں نے وہ تیل اس سے خرید لیا پھر ایک شخص میرے پاس آ کر کھڑا ہوا اور مجھے زیادہ معاوضہ دینے لگا یہاں تک کہ اس نے مجھے راضی کر دیا۔ میں اپنا ہاتھ اس پر مارنے ہی لگا تھا۔ (یعنی سودا طے کرنے ہی لگا تھا) کہ اسی دوران میرے پیچھے سے کسی نے میری کلائی پکڑ لی میں نے مڑ کر دیکھا، تو وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا تم اسے اس وقت تک فروخت نہ کرو جب تک تم اسے اپنی مخصوص جگہ تک منتقل نہیں کر دیتے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں) تو میں نے اپنے ہاتھ کو روک لیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4984]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4963»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «المشكاة» (2843 و 2844)، «البيوع»: ق مختصرا.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي
الرواة الحديث:
عبد الله بن عمر العدوي ← زيد بن ثابت الأنصاري