صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
115. باب الربا - ذكر البيان بأن هذه الأجناس إذا بيع أحدها بغير جنسها إلا يدا بيد كان ذلك ربا-
سود کا بیان - بیان کہ اگر یہ اجناس دوسری اجناس کے بدلے بیچی جائیں اور ادھار ہو تو یہ سود ہے
حدیث نمبر: 5019
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الأَوْزَاعِيُّ ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ مَالِكَ بْنَ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ حَدَّثَهُ، قَالَ: انْطَلَقْتُ بِمِائَةِ دِينَارٍ، فَلَقِيتُ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ بِظِلِّ جِدَارٍ فَاسْتَامَهَا مِنِّي إِلَى أَنْ يَأْتِيَهُ خَادِمُهُ مِنَ الْغَابَةِ، فَسَمِعَ ذَلِكَ عُمَرُ، فَسَأَلَ طَلْحَةَ عَنْهُ، فَقَالَ: دَنَانِيرُ أَرَدْتُهَا إِلَى أَنْ يَأْتِيَ خَادِمِي مِنَ الْغَابَةِ، فَقَالَ عُمَرُ لا تُفَارِقْهُ، لا تُفَارِقْهُ حَتَّى تُنْقِدَهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الذَّهَبُ بِالْوَرِقِ رِبًا إِلا هَاءً وَهَاتِ، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ رِبًا إِلا هَاءً وَهَاتِ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ رِبًا إِلا هَاءً وَهَاتِ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِبًا إِلا هَاءً وَهَاتِ" .
سیدنا مالک بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک سو دینار لے کر نکلا، میری ملاقات سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی جو ایک دیوار کے سائے میں موجود تھے، انہوں نے میرے ساتھ اس کا بھاؤ طے کیا اور یہ بات بیان کی کہ جب ان کا خادم غابہ سے آئے گا تو وہ ادائیگی کر دیں گے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات سنی، انہوں نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: کچھ دینار ہیں (جو میں خرید رہا ہوں) میں یہ چاہتا ہوں کہ جب میرا خادم غابہ سے آئے گا (تو میں ادائیگی کر دوں گا)۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اس سے جدا نہ ہونا، تم اس سے جدا نہ ہونا جب تک تم اسے ادائیگی نہیں کر دیتے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”چاندی کے عوض میں سونے کا لین دین سود ہے، ماسوائے اس کے جو دست بدست ہو، گندم کے عوض میں گندم کا لین دین سود ہے، ماسوائے اس کے جو دست بدست ہو، جو کے عوض میں جو کا لین دین سود ہے، ماسوائے اس کے جو دست بدست ہو، کھجور کے عوض میں کھجور کا لین دین سود ہے، ماسوائے اس کے جو دست بدست ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 5019]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2134، 2170، 2174، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1586، ومالك فى (الموطأ) برقم: 2336، وابن الجارود فى "المنتقى"، 708، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5013، 5019، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4572، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3348، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1243، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2253، 2259، 2260، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10585، وأحمد فى (مسنده) برقم: 164، والحميدي فى (مسنده) برقم: 12، 762» «رقم طبعة با وزير 4998»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - مضى (4992). تنبيه!! رقم (4992) = (5013) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5019 in Urdu
مالك بن أوس النصري ← عمر بن الخطاب العدوي