🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
232. باب إفشاء السلام وإطعام الطعام - ذكر إيجاب الجنة للمرء بطيب الكلام وإطعام الطعام
سلام کو عام کرنا اور کھانا کھلانے کا بیان - اس بات کا بیان کہ جو شخص اچھی گفتگو کرے اور کھانا کھلائے اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 504
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنِ ابْنِ هَانِئٍ أَنَّ هَانِئًا لَمَّا وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ قَوْمِهِ فَسَمِعَهُمْ يُكَنُّونَ هَانِئًا أَبَا الْحَكَمِ، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَكَمُ وَإِلَيْهِ الْحُكْمُ، فَلِمَ تُكَنَّى أَبَا الْحَكَمِ"؟ قَالَ: قَوْمِي إِذَا اخْتَلَفُوا فِي شَيْءٍ رَضُوا بِي حَكَمًا فَأَحْكُمُ بَيْنَهُمْ، فقَالَ:" إِنَّ ذَلِكَ لَحَسَنٌ، فَمَا لَكَ مِنَ الْوَلَدِ"؟ قَالَ شُرَيْحٌ، وَعَبْدُ اللَّهِ، وَمُسْلِمٌ، قَالَ:" فَأَيُّهُمْ أَكْبَرُ"؟ قَالَ: شُرَيْحٌ، قَالَ:" فَأَنْتَ أَبُو شُرَيْحٍ" فَدَعَا لَهُ وَلِوَلَدِهِ، فَلَمَّا أَرَادَ الْقَوْمُ الرُّجُوعَ إِلَى بِلادِهِمْ، أَعْطَى كُلَّ رَجُلٍ مِنْهُمْ أَرْضًا حَيْثُ أَحَبَّ فِي بِلادِهِ، قَالَ أَبُو شُرَيْحٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ يُوجِبُ لِيَ الْجَنَّةَ، قَالَ: " طِيبُ الْكَلامِ، وَبَذْلُ السَّلامِ، وَإِطْعَامُ الطَّعَامِ" .
ابن ہانی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ہانی رضی اللہ عنہ اپنی قوم کے ہمراہ وفد کی شکل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے قوم کے افراد کو سنا کہ وہ سیدنا ہانی رضی اللہ عنہ کو ابوالحکم کی کنیت کے ساتھ ہلا رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور ارشاد فرمایا: بیشکاللہ تعالیٰ ہی حکم ہے اور حکم اسی کی طرف لوٹتا ہے، تو پھر تمہاری کنیت ابوالحکم کیوں ہے؟ سیدنا ہانی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جب میری قوم کے افراد کسی چیز کے بارے میں اختلاف کرتے ہیں، تو وہ میرے حکم (ثالث) ہونے سے راضی ہوتے ہیں، تو میں ان کے درمیان فیصلہ کر دیتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ، تو اچھی بات ہے اور یہ جو بچے ہیں شریح، عبداللہ اور مسلم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ان میں کون بڑا ہے؟ انہوں نے عرض کی: شریح، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ابوشریح ہو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور ان کے بچوں کو بلایا جب ان کی قوم کے افراد اپنے علاقے میں واپس جانے لگے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ہر ایک شخص کو وہ زمین عطا کی جو اسے اپنے علاقے میں پسند ہو، تو سیدنا ابوشریح نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے ایسی چیز کے بارے میں بتائیے جو میرے لئے جنت کو واجب کر دے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پاکیزہ کلام کرنا سلام کو عام کرنا اور کھانا کھلانا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 504]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 504»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1939)، «الإرواء» (2615).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده جيد، يزيد بن المقدام صدوق، روى له أبو داود والنسائي وابن ماجة، وباقي رجاله رجال الصحيح غير صحابيه فمن رجال أبي داود والنسائي.

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥هانئ بن يزيد المذحجي، أبو شريحصحابي
👤←👥شريح بن هانئ الحارثي، أبو المقدام
Newشريح بن هانئ الحارثي ← هانئ بن يزيد المذحجي
ثقة
👤←👥المقدام بن شريح الحارثي
Newالمقدام بن شريح الحارثي ← شريح بن هانئ الحارثي
ثقة
👤←👥يزيد بن المقدام الحارثي
Newيزيد بن المقدام الحارثي ← المقدام بن شريح الحارثي
صدوق حسن الحديث
👤←👥يحيى بن يحيى النيسابوري، أبو زكريا
Newيحيى بن يحيى النيسابوري ← يزيد بن المقدام الحارثي
ثقة ثبت إمام
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن راهويه المروزي ← يحيى بن يحيى النيسابوري
ثقة حافظ إمام
👤←👥عبد الله بن محمد النيسابوري، أبو محمد
Newعبد الله بن محمد النيسابوري ← إسحاق بن راهويه المروزي
ثقة