صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
29. ذكر البيان بأن لابس الإزار من أسفل من الكعبين يخاف عليه النار نعوذ بالله منها-
- اس باب میں بیان ہے کہ جو شخص ٹخنوں سے نیچے ازار پہنتا ہے، اسے آگ کا خطرہ ہے (نعوذ بالله من ذلك)۔
حدیث نمبر: 5447
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، عَنِ الإِزَارِ، فَقَالَ أَنَا أُخْبِرُكُ بِعِلْمٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِزْرَةُ الْمُؤْمِنِ إِلَى أَنْصَافِ سَاقَيْهِ، لا جُنَاحَ عَلَيْهِ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْكَعْبَيْنِ، وَمَا أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ، فَفِي النَّارِ، قَالَ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، لا يَنْظُرُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ بَطَرًا" .
علی بن عبدالرحمٰن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے تہبند کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں اس بارے میں علم کی بات بتاتا ہوں۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: مومن کا تہبند نصف پنڈلی تک ہونا چاہئے۔ نصف پنڈلی سے لے کر ٹخنوں تک کے درمیان میں جہاں بھی ہو اسے کوئی حرج نہیں ہے لیکن جو اس سے نیچے ہو گا وہ جہنم میں ہو گا۔ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی (اور پھر فرمایا) اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا جو تکبر کے طور پر اپنے تہبند کو لٹکائے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب اللباس وآدابه/حدیث: 5447]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 5423»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - المصدر نفسه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
عبد الرحمن بن يعقوب الجهني ← أبو سعيد الخدري