صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
28. ذكر الإخبار عن موضع الإزار للمرء المسلم-
- اس باب میں ذکر ہے کہ مسلمان کے لیے ازار کہاں تک ہونا چاہیے۔
حدیث نمبر: 5446
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، فَقُلْتُ: أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي الإِزَارِ شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " إِزْرَةُ الْمُؤْمِنِ إِلَى أَنْصَافِ سَاقَيْهِ، لا جُنَاحَ عَلَيْهِ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْكَعْبَيْنِ، وَمَا أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ، فَفِي النَّارِ، لا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ بَطَرًا" .
علی بن عبدالرحمٰن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تہبند کے بارے میں کوئی بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مومن کا تہبند اس کی نصف پنڈلی تک ہونا چاہیے، نصف پنڈلی سے لے کر ٹخنوں تک کے درمیان میں جہاں بھی ہو تو کوئی حرج نہیں ہے، لیکن جو اس سے نیچے ہو گا وہ جہنم میں ہو گا اور اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف نظرِ رحمت نہیں کرے گا جو تکبر کے طور پر اپنے تہبند کو لٹکائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب اللباس وآدابه/حدیث: 5446]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 3390، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5446، 5447، 5450، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9630، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4093، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3570، 3573، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3368، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11166» «رقم طبعة با وزير 5422»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - المصدر نفسه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5446 in Urdu
عبد الرحمن بن يعقوب الجهني ← أبو سعيد الخدري