علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
109. باب ما جاء في التباغض والتحاسد والتدابر والتشاجر والتهاجر بين المسلمين - ذكر مغفرة الله جل وعلا ذنوب غير المشاحن من عباده في كل اثنين وخميس-
مسلمانوں کے درمیان بغض، حسد، منہ موڑنے، جھگڑنے اور قطع تعلقی کے بارے میں وارد احادیث کا بیان - ذکر اللہ جل وعلا کی مغفرت جو ہر پیر اور جمعرات کو اپنے بندوں میں سے غیر دشمنی کرنے والوں کے گناہوں کے لیے ہوتی ہے
حدیث نمبر: 5668
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " تُفْتَحُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَ الاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ، فَيُغْفَرُ لِكُلِّ عَبْدٍ مُسْلِمٍ لا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا، إِلا رَجُلاً كَانَتْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَخِيهِ شَحْنَاءُ، فَيُقَالُ: أَنْظِرُوا هَذَيْنِ حَتَّى يَصْطَلِحَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور ہر ایسے مسلمان بندے کی مغفرت کر دی جاتی ہے جو کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو ماسوائے اس شخص کے جس کی اپنے کسی بھائی کے ساتھ ناراضگی چل رہی ہو تو یہ حکم ہوتا ہے ان دونوں کے معاملے کو مؤخر کر دو جب تک یہ دونوں صلح نہیں کرتے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5668]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2565، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2120، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3644، 5661، 5663، 5666، 5667، 5668، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4916، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2023، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6487، 6488، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7754» «رقم طبعة با وزير 5639»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - وهو مكرر (5632). تنبيه!! رقم (5632) = (5661) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5668 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي