علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
64. باب بدء الخلق - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم رحل من أرض ثمود كراهية الانتفاع بمائها-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثمود کی زمین سے اس کے پانی سے نفع اٹھانے کی ناپسندیدگی کی وجہ سے سفر کیا
حدیث نمبر: 6203
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ عَامَ تَبُوكَ بِالْحِجْرِ عِنْدَ بُيُوتِ ثَمُودَ، فَاسْتَقَى النَّاسُ مِنَ الآبَارِ الَّتِي كَانَتْ تَشْرَبُ مِنْهَا ثَمُودُ، فَنَصَبُوا الْقُدُورَ، وَعَجَنُوا الدَّقِيقَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اكْفِئُوا الْقُدُورَ، وَاعْلِفُوا الْعَجِينَ الإِِبِلَ"، ثُمَّ ارْتَحَلَ، حَتَّى نَزَلَ فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي كَانَتْ تَشْرَبُ مِنْهُ النَّاقَةُ، وَقَالَ:" لا تَدْخُلُوا عَلَى هَؤُلاءِ الْقَوْمِ الَّذِينَ عُذِّبُوا، فَيُصِيبَكُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَهُمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر کے مقام پر قوم ثمود کے علاقے کے قریب پڑاؤ کیا لوگوں نے وہاں کے کنوؤں سے پانی حاصل کر لیا، جہاں سے قوم ثمود کے لوگ پانی پیا کرتے تھے، لوگوں نے وہاں ہنڈیا بھی چڑھائی وہاں آٹا بھی گوندھ لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہنڈیا کو الٹا دو اور آٹا اونٹوں کو کھلا دو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے روانہ ہوئے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ پڑاؤ کیا جہاں سے (سیدنا صالح علیہ السلام کی) اونٹنی پانی پیا کرتی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس عذاب یافتہ قوم کے علاقے میں داخل نہ ہو، کہیں تمہیں بھی وہ عذاب لاحق نہ ہو جو انہیں لاحق ہوا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6203]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3378، 3379، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2981، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6202، 6203، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1134، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6092، والبزار فى (مسنده) برقم: 5734» «رقم طبعة با وزير 6170»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» - أيضا -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 6203 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي