صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
120. باب بدء الخلق - ذكر البيان بأن بطون قريش كلها هم قرابة المصطفى صلى الله عليه وسلم-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر بیان کہ قريش کے تمام قبائل مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ دار ہیں
حدیث نمبر: 6262
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ طَاوُسًا ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ هَذِهِ الآيَةِ: قُلْ لا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِِلا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى، فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ: قُرْبَى مُحَمَّدٍ؟، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : عَجِلْتَ، إِِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ بَطْنٌ مِنْ قُرَيْشٍ إِِلا كَانَ لَهُ فِيهِمْ قَرَابَةٌ، فَقَالَ: " إِِلا أَنْ تَصِلُوا مَا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ مِنَ الْقَرَابَةِ" .
طاؤس بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس آیت ﴿قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ﴾ [سورة الشورى: 23] ”تم یہ فرما دو کہ میں اس پر تم سے معاوضہ طلب نہیں کرتا صرف رشتہ داری کے حقوق کے حوالے سے محبت کا طلب گار ہوں۔“ کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے کہا: اس سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریبی رشتے دار ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم نے جلد بازی سے کام لیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قریش کی ہر شاخ کے ساتھ کوئی نہ کوئی رشتہ تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے اور تمہارے درمیان جو رشتہ داری ہے تم اس کے حقوق کا خیال رکھو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6262]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3497، 4818، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6262، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3681، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11410، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3251، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2052» «رقم طبعة با وزير 6229»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (4818).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 6262 in Urdu
طاوس بن كيسان اليماني ← عبد الله بن العباس القرشي