صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
380. باب المعجزات - ذكر خبر ثالث يصرح بصحة ما ذكرناه-
معجزاتِ کا بیان - ذکر تیسری خبر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 6532
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُهَاجِرِ أَبِي مَخْلَدٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمَرَاتٍ قَدْ صَفَفْتُهُنَّ فِي يَدَيَّ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ لِي فِيهِنَّ بِالْبَرَكَةِ، فَدَعَا لِي فِيهِمْ بِالْبَرَكَةِ، وَقَالَ: " إِِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَأْخُذَ شَيْئًا، فَأَدْخِلْ يَدَكَ، وَلا تَنْثُرْهُ نَثْرًا" ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَحَمَلْتُ مِنْ ذَلِكَ التَّمْرِ كَذَا وَكَذَا وَسْقًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَكُنَّا نَطْعَمُ مِنْهُ وَنُطْعِمُ، وَكَانَ فِي حِقْوِي حَتَّى انْقَطَعَ مِنِّي لَيَالِيَ عُثْمَانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں چند کھجوریں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے انہیں اپنے دونوں ہاتھوں میں رکھا ہوا تھا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ان میں میرے لئے برکت کی دعا کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے ان میں برکت کی دعا کی۔ آپ نے ارشاد فرمایا: جب تم نے کوئی چیز لینی ہو تو اپنا ہاتھ ان کے اندر داخل کرنا، انہیں مکمل طور پر نہ ختم کر دینا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے ان کھجوروں میں سے اتنے اتنے وسق اللہ کی راہ میں خیرات کئے ہم خود بھی ان میں سے کھاتے تھے اور دوسروں کو بھی کھلایا کرتے تھے۔ وہ میرے ڈب میں موجود رہتی تھی، یہاں تک سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (کے خلاف بغاوت) کے دنوں میں وہ مجھ سے گر گئی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6532]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6498»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح الإسناد.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن في الشواهد
الرواة الحديث:
أبو العالية الرياحي ← أبو هريرة الدوسي