صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
501. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر البيان بأن الملوك يطلق عليهم اسم الخلفاء في الضرورة أيضا على ما ذكرناه-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ بادشاہوں کو ضرورت کے مطابق ہمارے بیان کردہ خلفاء کا نام بھی دیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 6658
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سَيَكُونُ مِنْ بَعْدِي خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ، وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ، وَسَيَكُونُ مِنْ بَعْدِهِمْ خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ مَا لا يَعْلَمُونَ، وَيَفْعَلُونَ مَا لا يُؤْمَرُونَ، فَمَنْ أَنْكَرَ بَرِئَ، وَمَنْ أَمْسَكَ سَلِمَ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد ایسے خلفاء ہوں گے جو وہی عمل کریں گے جس کے بارے میں وہ علم رکھتے ہیں اور وہی کچھ کریں گے جس کا انہیں حکم دیا گیا، اور ان کے بعد کچھ اور ایسے خلفاء ہوں گے جو وہ عمل کریں گے جس کے بارے میں وہ علم نہیں رکھتے اور وہ کام کریں گے جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا، چنانچہ جو شخص (ان کی برائی کا) انکار کرے گا وہ بری الذمہ ہو گا اور جو شخص (ان کے قریب جانے سے) خود کو روک کر رکھے گا وہ سلامت رہے گا، لیکن جو شخص راضی ہوا اور اس نے ان کی پیروی کی (اس کا معاملہ مختلف ہے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6658]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6658، 6659، 6660، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16715، 16716، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5902» «رقم طبعة با وزير 6624»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3007).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 6658 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي