صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
676. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن وصف الطائفة المنصورة التي تكون على الحق إلى أن تأتي الساعة-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اس منصور جماعت کی وصف جو قیامت تک حق پر ہوگی
حدیث نمبر: 6836
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شِمَاسَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ مَسْلَمَةَ بْنِ مَخْلَدٍ وَعِنْدَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لا تَقُومُ السَّاعَةُ إِِلا عَلَى شِرَارِ الْخَلْقِ، هُمْ شَرٌّ مِنْ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ، لا يَدْعُونَ اللَّهَ بِشَيْءٍ إِِلا رَدَّهُ عَلَيْهِمْ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ أَقْبَلَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ، فَقَالَ لَهُ مَسْلَمَةُ: يَا عُقْبَةُ، اسْمَعْ مَا يَقُولُ عَبْدُ اللَّهِ، فَقَالَ عُقْبَةُ : هُوَ أَعْلَمُ، وَأَمَّا أَنَا، فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لا تَزَالُ عِصَابَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى أَمْرِ اللَّهِ قَاهِرِينَ لِعَدُوِّهِمْ، لا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَالَفَهُمْ، حَتَّى تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ وَهُمْ عَلَى ذَلِكَ" ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ رِيحًا، رِيحُهَا رِيحُ الْمِسْكِ، وَمَسُّهَا مَسُّ الْخَزِّ، فَلا تَتْرُكُ نَفْسًا فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِنْ إِِيمَانٍ إِِلا قَبَضَتْهُ، ثُمَّ يَبْقَى شِرَارُ النَّاسِ، فَعَلَيْهِمْ تَقُومُ السَّاعَةُ.
عبدالرحمن بن شماسہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے اور ان کے پاس سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”قیامت صرف بدترین لوگوں پر قائم ہو گی اور وہ اہل جاہلیت سے بھی زیادہ برے لوگ ہوں گے، وہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی چیز مانگیں گے اللہ تعالیٰ ان کی دعا کو قبول نہیں فرمائے گا۔“ ابھی وہ اسی حالت میں تھے کہ اسی دوران میں سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ آ گئے۔ تو مسلمہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے عقبہ! آپ سنیے کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما کیا بیان کر رہے ہیں۔ تو عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ زیادہ علم رکھتے ہیں، بہرحال جہاں تک میری بات ہے تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ اللہ کے دین کے معاملے میں جنگ کرتا رہے گا اور وہ اپنے دشمنوں پر غالب رہیں گے، ان کی خلاف ورزی کرنے والے لوگ ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے یہاں تک کہ ان تک قیامت آ جائے گی مگر وہ اسی حالت میں ہوں گے۔“ پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بتایا: ”تو اللہ تعالیٰ ایک ہوا کو بھیجے گا جس کی خوشبو مشک کی خوشبو کی مانند ہو گی اور وہ چھونے میں ریشم کی طرح ہو گی، تو وہ ایسے کسی شخص کو نہیں چھوڑے گی جس کے دل میں رائی کے دانے کے وزن جتنا ایمان ہو گا مگر یہ کہ اس کی روح قبض کر لے گی، پھر بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے اور انہی لوگوں پر قیامت قائم ہو گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6836]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1924، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6836، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8503، والطبراني فى(الكبير) برقم: 869، 870» «رقم طبعة با وزير 6797»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1108): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 6836 in Urdu
عبد الرحمن بن شماسة المهري ← عقبة بن عامر الجهني