🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
137. ذكر الآي التي أنزل الله جل وعلا وكان سببها سعد بن أبي وقاص-
- ذکر وہ آیات جو اللہ جل وعلا نے نازل کیں اور ان کا سبب سعد بن ابی وقاص تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6992
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ ، عَنْ أبيه ، قَالَ:" أُنْزِلَتْ فِيَّ أَرْبَعُ آيَاتٍ: أَصَبْتُ سَيْفًا، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَفِّلْنِيهِ، قَالَ: ضَعْهُ، ثُمَّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَفِّلْنِيهِ، وَاجْعَلْنِي كَمَنْ لا غَنَاءَ لَهُ، قَالَ: ضَعْهُ مِنْ حَيْثُ أَخَذْتَ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الأَنْفَالِ سورة الأنفال آية 1، وَصَنَعَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ طَعَامًا، فَدَعَانَا فَشَرِبْنَا الْخَمْرَ حَتَّى انْتَشَيْنَا، فَتَفَاخَرَتِ الأَنْصَارُ وَقُرَيْشٌ، فَقَالَتِ الأَنْصَارُ: نَحْنُ أَفْضَلُ مِنْكُمْ، وَقَالَتْ قُرَيْشٌ: نَحْنُ أَفْضَلُ، فَأَخَذَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ لَحْيَ جَزُورٍ فَضَرَبَ أَنْفَ سَعْدٍ، فَفَزَرَهُ فَكَانَ أَنْفُ سَعْدٍ مَفْزُورًا، قَالَ: فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالأَنْصَابُ وَالأَزْلامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ سورة المائدة آية 90، وَقَالَتْ أُمُّ سَعْدٍ: أَلَيْسَ قَدْ أَمَرَ اللَّهُ بِالْبِرِّ، وَاللَّهِ لا أَطْعَمُ طَعَامًا، وَلا أَشْرَبُ شَرَابًا حَتَّى أَمُوتَ أَوْ تَكْفُرَ، قَالَ: فَكَانُوا إِِذَا أَرَادُوا أَنْ يُطْعِمُوهَا شَجَرُوا فَاهَا، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: وَوَصَّيْنَا الإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا سورة العنكبوت آية 8 الآيَةُ، قَالَ: وَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مَرِيضٌ يَعُودُنِي، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ؟ قَالَ: لا، قُلْتُ: فَبِثُلُثَيْهِ؟ قَالَ: لا، قُلْتُ: فَبِنِصْفِهِ؟ قَالَ: لا، قُلْتُ: فَبِثُلُثِهِ؟ قَالَ: فَسَكَتَ" .
مصعب اپنے والد سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میرے بارے میں چار آیات نازل ہوئیں، مجھے تلوار ملی میں وہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے یہ نفلی طور پر عطا کر دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رکھ دو۔ میں نے پھر عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے نفلی طور پر عطا کر دیں اور مجھے ایسے شخص کی مانند کر دیں جس کے پاس خوشحالی نہیں ہوتی (یعنی مجھے غریب سمجھ کے ہی یہ مجھے دیدیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاں سے تم نے اسے لیا ہے وہاں رکھ دو، اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔ لوگ تم سے مال انفال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔
ایک مرتبہ ایک انصاری شخص نے کھانا تیار کیا اس نے ہمیں پلایا ہم نے شراب پی لی، یہاں تک کہ ہم آپس میں لڑ پڑے انصار اور قریش نے ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ انصار نے کہا: ہم تم سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں۔ قریش نے کہا: ہم زیادہ فضیلت رکھتے ہیں۔ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے گوشت کا ٹکڑا پکڑا اور اسے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی ناک پر مار کر توڑ دیا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی ناک ٹوٹ گئی۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: بے شک شراب، جوا، بت اور پانسہ ناپاک ہیں یہ شیطان کے عمل سے تعلق رکھتے ہیں تم اس سے اجتناب کرو تاکہ فلاح حاصل کر لو۔
ایک مرتبہ ام سعد نے عرض کی: کیا اللہ تعالیٰ نے نیکی کرنے کا حکم نہیں دیا اللہ کی قسم! میں اس وقت تک کھانا نہیں کھاؤں گی اور اس وقت تک کوئی مشروب نہیں پیوں گی جب تک میں مر نہیں جاتی یا تم (سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا) انکار نہیں کر دیتے۔ راوی بیان کرتے ہیں: لوگ جب ان کو کچھ کھلانے کا ارادہ کرتے تو وہ اس کا منہ زبردستی کھولتے تھے اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔ ہم نے انسان کو ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی تلقین کی ہے۔
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے میں بیمار تھا آپ میری عیادت کے لیے تشریف لائے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اپنے سارے مال کے بارے میں وصیت کر دوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں۔ میں نے دریافت کیا: دو تہائی کے بارے میں کر دوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں۔ میں نے عرض کی: نصف کے بارے میں کر دوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں۔ میں نے عرض کی: ایک تہائی کے بارے میں کر دوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6992]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6953»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2446): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سعد بن أبي وقاص الزهري، أبو إسحاقصحابي
👤←👥مصعب بن سعد الزهري، أبو زرارة
Newمصعب بن سعد الزهري ← سعد بن أبي وقاص الزهري
ثقة
👤←👥سماك بن حرب الذهلي، أبو المغيرة
Newسماك بن حرب الذهلي ← مصعب بن سعد الزهري
صدوق سيء الحفظ، تغير بآخره وروايته عن عكرمة مضطربة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← سماك بن حرب الذهلي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥محمد بن جعفر الهذلي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newمحمد بن جعفر الهذلي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← محمد بن جعفر الهذلي
ثقة حافظ
👤←👥عمر بن محمد الهمذاني، أبو حفص
Newعمر بن محمد الهمذاني ← محمد بن بشار العبدي
ثقة
Sahih Ibn Hibban Hadith 6992 in Urdu