🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
261. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر عتبة بن غزوان رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7121
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَالَ: خَطَبَ عُتْبَةُ بْنُ غَزْوَانَ ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ" أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ الدُّنْيَا قَدْ آذَنَتْ بِصُرْمٍ، وَوَلَّتْ حَذَّاءَ، وَإِنَّمَا بَقِيَ مِنْهَا صُبَابَةٌ كَصُبَابَةِ الإِنَاءِ صَبَّهَا أَحَدُكُمْ، وَإِنَّكُمْ مُنْتَقِلُونَ مِنْهَا إِلَى دَارٍ لا زَوَالَ لَهَا، فَانْتَقِلُوا مَا بِحَضْرَتِكُمْ يُرِيدُ مِنَ الْخَيْرِ، فَلَقَدْ بَلَغَنِي أَنَّ الْحَجَرَ يُلْقَى مِنْ شَفِيرِ جَهَنَّمَ، فَمَا يَبْلُغُ لَهَا قَعْرًا سَبْعِينَ عَامًا، وَايْمُ اللَّهِ لَتُمْلأَنَّ، أَفَعَجِبْتُمْ وَلَقَدْ ذُكِرَ لِي أَنَّ مَا بَيْنَ مِصْرَاعَيِ الْجَنَّةِ مَسِيرَةَ أَرْبَعِينَ عَامًا، وَلَيَأْتِيَنَّ عَلَيْهِ يَوْمٌ وَهُوَ كَظِيظٌ مِنَ الزِّحَامِ، وَلَقَدْ رَأَيْتُنِي سَابِعَ سَبْعَةٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَنَا طَعَامٌ إِلا وَرَقُ الشَّجَرِ حَتَّى قَرِحَتْ مِنْهُ أَشْدَاقُنَا، وَلَقَدِ الْتَقَطْتُ بُرْدَةً، فَشَقَقْتُهَا بَيْنِي وَبَيْنَ سَعْدٍ، فَاتَّزَرْتُ بنصفها، وَاتَّزَرَ سَعْدٌ بنصفها مَا مِنَّا أَحَدٌ الْيَوْمَ حَيٌّ إِلا أَصْبَحَ أَمِيرًا عَلَى مِصْرٍ مِنَ الأَمْصَارِ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أَكُونَ عَظِيمًا فِي نَفْسِي صَغِيرًا عِنْدَ اللَّهِ، وَإِنَّهَا لَمْ تَكُنْ نُبُوَّةٌ إِلا تَنَاسَخَتْ حَتَّى تَكُونَ عَاقِبَتُهَا مُلْكًا سَتُبْلُونَ الأُمَرَاءَ بَعْدَنَا" ، قَالَ الشَّيْخُ: هَكَذَا حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى، فَقَالَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عُمَيْرٍ وَإِنَّما هُوَ خَالِدُ بْنُ سُمَيْرٍ.
خالد بن عمیر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، پھر وہ بولے: «أَمَّا بَعْدُ» اما بعد! دنیا، اس میں سے اب وہ تلچھٹ باقی رہ گئی ہے جو کسی برتن میں رہ جاتی ہے اور تم میں سے کوئی ایک شخص اسے انڈیل دیتا ہے، تم لوگ اس دنیا سے ایک ایسے جہان کی طرف منتقل ہو گے جو زائل نہیں ہو گا، تو جو کچھ تمہارے پاس موجود ہے اسے منتقل کرو۔ ان کی مراد بھلائی تھی کیونکہ مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے کہ: ایک پتھر اگر جہنم کے کنارے سے پھینکا جائے، تو وہ اس کی گہرائی تک ستر سال تک بھی نہیں پہنچ سکتا۔ اللہ کی قسم! وہ جہنم ضرور بھری جائے گی۔ کیا تمہیں اس بات پر حیرانگی ہو رہی ہے؟ میرے سامنے یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ: جنت کے دو کواڑوں کے درمیان چالیس سال کی مسافت کا فاصلہ ہے اور اس پر ایک ایسا دن آئے گا کہ جب وہاں لوگوں کا ہجوم ہو گا، مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم سات افراد تھے، ہماری خوراک صرف درخت کے پتے ہوتے تھے یہاں تک کہ ہماری باچھیں چر گئی تھیں، ایک مرتبہ مجھے ایک چادر پڑی ہوئی ملی تو میں نے اسے چیر کر اپنے اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہما کے درمیان تقسیم کر لیا، میں نے اس کے نصف حصے کو تہبند بنا لیا اور نصف حصے کو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے تہبند بنا لیا، آج ہم میں سے ہر شخص جو زندہ ہے وہ کسی نہ کسی شہر کا گورنر ہے، میں اللہ سے اس بات کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں خود کو بڑا سمجھتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں چھوٹا ہوں۔ نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے اور اس کے بعد بادشاہی آئے گی، تو ہمارے بعد تم لوگ حکمرانوں کے حوالے سے آزمائے جاؤ گے۔ شیخ بیان کرتے ہیں: ابویعلیٰ نے حمید بن ہلال سے خالد بن عمیر کے حوالے سے یہ روایت بیان کی ہے حالانکہ راوی کا نام خالد بن سمیر ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7121]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2967، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7121، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5175، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11790، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2575، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4156، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17848» «رقم طبعة با وزير 7077»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م / الزهد.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عتبة بن غزوان المازني، أبو عبد الله، أبو غزوانصحابي
👤←👥خالد بن عمير العدوي
Newخالد بن عمير العدوي ← عتبة بن غزوان المازني
مختلف في صحبته
👤←👥حميد بن هلال العدوي، أبو نصر
Newحميد بن هلال العدوي ← خالد بن عمير العدوي
ثقة
👤←👥سليمان بن المغيرة القيسي، أبو سعيد
Newسليمان بن المغيرة القيسي ← حميد بن هلال العدوي
ثقة ثقة
👤←👥هدبة بن خالد القيسي، أبو خالد
Newهدبة بن خالد القيسي ← سليمان بن المغيرة القيسي
ثقة
👤←👥أبو يعلى الموصلي، أبو يعلى
Newأبو يعلى الموصلي ← هدبة بن خالد القيسي
ثقة مأمون
Sahih Ibn Hibban Hadith 7121 in Urdu