🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
304. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر شهادة المصطفى صلى الله عليه وسلم بالاستمساك بالعروة الوثقى لعبد الله بن سلام إلى أن مات-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبد اللہ بن سلام کے عروہ وثقیٰ پر قائم رہنے تک کی گواہی کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7166
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، ثنا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْهِرٍ ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا فِي حَلْقَةٍ فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ فِيهَا شَيْخٌ حَسَنُ الْهَيْئَةِ، وَهُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلامٍ ، فَجَعَلَ يُحَدِّثُهُمْ حَدِيثًا حَسَنًا، فَلَمَّا قَامَ، قَالَ الْقَوْمُ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا، قَالَ: قُلْتُ وَاللَّهِ لأَتْبَعَنَّهُ فَلأَعْلَمَنَّ بَيْتَهُ، قَالَ: فَتَبِعْتُهُ فَانْطَلَقَ حَتَّى كَادَ أَنْ يَخْرُجَ مِنَ الْمَدِينَةِ، دَخَلَ مَنْزِلَهُ، فَاسْتَأْذَنْتُ عَلَيْهِ فَأَذِنَ لِي، فَقَالَ: مَا حَاجَتُكَ يَا ابْنَ أَخِي؟ قُلْتُ: إِنِّي سَمِعْتُ الْقَوْمَ يَقُولُونَ لَمَّا قُمْتَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا، فَأَعْجَبَنِي أَنْ أَكُونَ مَعَكَ، قَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ، وَسَأُخْبِرُكَ مِمَّا قَالُوا ذَلِكَ، إِنِّي بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ، أَتَانِي رَجُلٌ، فَقَالَ: قُمْ، فَأَخَذَ بِيَدِي، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، فَإِذَا أَنَا بِجَوَادٍ عَنْ شِمَالِي، فَأَخَذْتُ لآخُذَ فِيهَا، فَقَالَ لِي: لا تَأْخُذْ فِيهَا، فَإِنَّهَا طُرُقُ أَصْحَابِ الشِّمَالِ، قَالَ: وَإِذَا جَوَادٌ مَنْهَجٌ عَنْ يَمِينِي، قَالَ لِي: خُذْ هَا هُنَا، فَأَتَى بِي جَبَلا، فَقَالَ لِي: اصْعَدْ فَوْقَ هَذَا، فَجَعَلْتُ إِذَا أَرَدْتُ أَنْ أَصْعَدَ، خَرَرْتُ عَلَى اسْتِي حَتَّى فَعَلْتُهُ مِرَارًا، ثُمَّ انْطَلَقَ حَتَّى أَتَى بِي عَمُودًا رَأْسُهُ فِي السَّمَاءِ، وَأَسْفَلُهُ فِي الأَرْضِ، وَأَعْلاهُ حَلْقَةٌ، فَقَالَ لِي: اصْعَدْ فَوْقَ هَذَا، فَقُلْتُ: كَيْفَ أَصْعَدُ فَوْقَ هَذَا وَرَأْسُهُ فِي السَّمَاءِ؟ فَأَخَذَ بِيَدِي فَزَحَلَ بِي، فَإِذَا أَنَا مُتَعَلِّقٌ بِالْحَلْقَةِ، ثُمَّ ضَرَبَ الْعَمُودَ فَخَرَّ وَبَقِيتُ مُتَعَلِّقًا بِالْحَلْقَةِ حَتَّى أَصْبَحْتُ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَصَصْتُهَا عَلَيْهِ، فَقَالَ:" أَمَّا الطَّرِيقُ الَّذِي رَأَيْتَ عَلَى يَسَارِكَ، فَهِيَ طَرِيقُ أَصْحَابِ الشِّمَالِ، وَأَمَّا الطَّرِيقُ الَّذِي رَأَيْتَ عَنْ يَمِينِكَ، فَهِيَ طَرِيقُ أَصْحَابِ الْيَمِينِ، وَالْجَبَلُ هُوَ مَنَازِلُ الشُّهَدَاءِ وَلَنْ تَنَالَهُ، وَأَمَّا الْعَمُودُ فَهُوَ عَمُودُ الإِسْلامِ، وَأَمَّا الْعُرْوَةُ فَهِيَ عُرْوَةُ الإِسْلامِ، وَلَنْ تَزَالَ مُسْتَمْسِكًا بِهَا حَتَّى تَمُوتَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الصَّوَابُ:" فَزَجَلَ"، وَالسَّمَاعُ:" فَزَحَلَ"، بِالْحَاءِ.
خرشہ بن حر بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ کی مسجد میں ایک حلقے میں بیٹھا ہوا تھا اس میں ایک عمر رسیدہ شخص موجود تھا، جو بہت خوبصورت تھا وہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ تھے انہوں نے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنا شروع کی، تو عمدہ گفتگو کی، جب وہ اٹھ گئے تو لوگوں نے کہا: جو شخص کسی جنتی کو دیکھنا چاہتا ہو وہ ان صاحب کو دیکھ لے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سوچا اللہ کی قسم میں ضرور ان کے پیچھے جاؤں گا اور ان کے گھر کے بارے میں جان لوں گا۔ راوی کہتے ہیں: میں ان کے پیچھے چل پڑا، وہ روانہ ہوئے یہاں تک کہ وہ مدینہ منورہ کی آخری سرحد کے قریب اپنے گھر کے اندر تشریف لے گئے میں نے ان کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی انہوں نے مجھے اجازت دی۔ انہوں نے دریافت کیا: اے میرے بھتیجے تمہیں کیا کام ہے۔ میں نے کہا: جب آپ اٹھے تھے تو میں نے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جو شخص کسی جنتی کو دیکھنا چاہتا ہو وہ ان صاحب کو دیکھ لے، تو مجھے یہ بات اچھی لگی کہ میں آپ کے ساتھ رہوں۔ انہوں نے فرمایا: اہل جنت کے بارے میں اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتا ہے لیکن میں تمہیں اس چیز کے بارے میں بتاتا ہوں جو لوگوں نے کہی ہے، ایک مرتبہ میں سویا ہوا تھا ایک شخص میرے پاس آیا اور بولا: اٹھو! اس نے میرا ہاتھ پکڑا اور میں چل پڑا مجھے اپنے بائیں طرف ایک راستہ نظر آیا میں اس کی طرف جانے لگا تو اس شخص نے مجھ سے کہا: تم اس کی طرف نہ جاؤ کیونکہ یہ بائیں طرف والے لوگوں کا راستہ ہے۔ سیدنا عبداللہ کہتے ہیں، پھر مجھے اپنی دائیں طرف ایک راستہ نظر آیا اس شخص نے مجھ سے کہا: تم اس راستے کو اختیار کر لو پھر وہ مجھے لے کر ایک پہاڑ کے پاس آیا اور اس نے مجھ سے کہا: تم اس پر چڑھ جاؤ میں نے جب اس پر چڑھنے کا ارادہ کیا تو میں اپنی سرین کے بل گر پڑا میں نے کئی مرتبہ ایسا کیا پھر وہ شخص گیا اور میرے لیے ایک سیڑھی لے کر آیا جس کا اوپر والا سرا آسمان میں تھا اور نیچے والا حصہ زمین میں تھا اس کے بلندی والے حصے پر ایک حلقہ تھا اس نے مجھ سے کہا: تم اس پر چڑھ جاؤ، میں نے کہا: میں اس پر کیسے چڑھ سکتا ہوں جب کہ اس کا سرا آسمان میں ہے، اس نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اس پر چڑھا دیا، تو مجھے لگا میں اس حلقے کے ساتھ معلق ہوں پھر اس نے ستون پر مارا تو وہ گر گیا اور میں اس حلقے کے ساتھ لٹکا رہ گیا جب صبح ہوئی تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کے سامنے یہ واقعہ بیان کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: جہاں تک اس راستے کا تعلق ہے جو تم نے اپنے بائیں طرف دیکھا تھا وہ بائیں طرف والے لوگوں کا راستہ تھا اور جہاں تک اس راستے کا تعلق ہے جس کو تم نے دائیں طرف دیکھا تھا تو وہ دائیں طرف والے لوگوں کا راستہ تھا اور وہ پہاڑ شہداء کی جائے قیام تھی تم اس تک نہیں پہنچ سکتے تھے جہاں تک ستون کا تعلق ہے تو وہ اسلام کا ستون تھا جہاں تک رسی کا تعلق ہے تو وہ اسلام کی رسی تھی تم مرتے دم تک اس کو مضبوطی سے تھامے رہو گے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) درست لفظ فزجل البتہ راوی نے اس کو نقل کرتے ہوئے فزحل نقل کیا ہے یعنی ح کے ساتھ نقل کیا ہے۔
[صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7166]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 7122»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (3813)، م (7/ 161 - 162).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن سلام الخزرجي، أبو يوسفصحابي
👤←👥خرشة بن الحر الفزاري، أبو داود
Newخرشة بن الحر الفزاري ← عبد الله بن سلام الخزرجي
مختلف في صحبته
👤←👥سليمان بن مسهر الفزاري
Newسليمان بن مسهر الفزاري ← خرشة بن الحر الفزاري
ثقة
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← سليمان بن مسهر الفزاري
ثقة حافظ
👤←👥جرير بن عبد الحميد الضبي، أبو عبد الله
Newجرير بن عبد الحميد الضبي ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة
👤←👥زهير بن حرب الحرشي، أبو خيثمة
Newزهير بن حرب الحرشي ← جرير بن عبد الحميد الضبي
ثقة ثبت
👤←👥أبو يعلى الموصلي، أبو يعلى
Newأبو يعلى الموصلي ← زهير بن حرب الحرشي
ثقة مأمون