صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
110. باب الورع والتوكل - ذكر الخبر الدال على أن للمرء استعمال التورع في أسبابه دون التعلق بالتأويل وإن كان له ذلك
پرہیزگاری، توکل (اللہ پر بھروسا) کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ آدمی کو اپنے اسباب میں ورع کا استعمال کرنا چاہیے، تأویل پر انحصار کیے بغیر، اگرچہ اسے یہ اختیار ہو
حدیث نمبر: 720
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اشْتَرَى رَجُلٌ مِنْ رَجُلٍ عَقَارًا، فَوَجَدَ الَّذِي اشْتَرَى الْعَقَارَ فِي عَقَارِهِ جَرَّةَ ذَهَبٍ، فقَالَ لَهُ الَّذِي اشْتَرَى الْعَقَارَ: خُذْ ذَهَبَكَ عَنِّي، إِنَّمَا اشْتَرَيْتُ مِنْكَ أَرْضًا وَلَمْ أَبْتَعْ مِنْكَ ذَهَبًا، وَقَالَ الَّذِي بَاعَ الأَرْضَ: إِنَّمَا بِعْتُكَ الأَرْضَ وَمَا فِيهَا، قَالَ: فَتَحَاكَمَا إِلَى رَجُلٍ، فقَالَ الَّذِي تَحَاكَمَا إِلَيْهِ: أَلَكُمَا وَلَدٌ؟ فقَالَ أَحَدُهُمَا: غُلامٌ، وقَالَ الآخَرُ: جَارِيَةٌ، فقَالَ: أَنْكِحُوا الْغُلامَ الْجَارِيَةَ، وَأَنْفِقُوا عَلَى أَنْفُسِهِمَا، وَتَصَدَّقَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص نے دوسرے شخص سے ایک زمین خریدی، اس نے جو زمین خریدی تھی اس زمین میں سونے کا ایک مٹکا پایا، تو اس نے اس شخص سے، جس سے زمین خریدی تھی، کہا: تم اپنا یہ سونا مجھ سے لے لو، میں نے تم سے زمین خریدی تھی، میں نے تم سے سونا نہیں خریدا تھا۔ جس شخص نے زمین فروخت کی تھی اس نے کہا: میں نے تمہیں زمین اور اس میں موجود ساری چیزیں فروخت کر دی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ان دونوں نے ایک تیسرے شخص کو اپنا ثالث مقرر کیا، تو جس شخص کو ثالث مقرر کیا گیا تھا اس نے دریافت کیا: کیا تمہاری اولاد ہے؟ ان میں سے ایک نے کہا: میرا بیٹا ہے، دوسرے نے کہا: میری بیٹی ہے۔ اس شخص نے کہا: تم اس لڑکے کا نکاح اس لڑکی کے ساتھ کر دو اور اس (دولت) کو اپنے اوپر بھی خرچ کرو اور صدقہ بھی کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 720]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3472، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1721، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 720، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2511، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8308، والبزار فى (مسنده) برقم: 9511» «رقم طبعة با وزير 718»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «أحاديث البيوع»: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح، ابن أبي السري متابع، ومن فوقه من رجال الشيخين.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 720 in Urdu
همام بن منبه اليماني ← أبو هريرة الدوسي