صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
346. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر أبي سفيان بن حرب رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ابو سفیان بن حرب رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7209
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّرْقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ سِمَاكٌ الْحَنَفِيُّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ الْمُسْلِمُونَ لا يَنْظُرُونَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ، وَلا يُجَالِسُونَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ثَلاثَ خِصَالٍ أَسْأَلُكَ أَنْ تُعْطِيَنِيهِنَّ؟ قَالَ: وَمَا هِيَ؟ قَالَ: عِنْدِي أَجْمَلُ الْعَرَبِ وَأَحْسَنُهَا أُمُّ حَبِيبَةَ أُزَوِّجُكَهَا، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَمُعَاوِيَةُ تَجْعَلُهُ كَاتِبًا بَيْنَ يَدَيْكَ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَتُؤَمِّرُنِي حَتَّى أُقَاتِلَ الْمُشْرِكِينَ كَمَا كُنْتُ أُقَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: نَعَمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ پہلے مسلمان ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھتے نہیں تھے اور نہ ہی ان کی ہم نشینی اختیار کرتے تھے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں تین چیزوں کے بارے میں آپ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ آپ مجھے وہ عطا کر دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”وہ کیا؟“ انہوں نے عرض کی: میری بیٹی ام حبیبہ رضی اللہ عنہا عرب کی خوبصورت اور حسین و جمیل لڑکی ہے، میں اس کی شادی آپ کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: معاویہ رضی اللہ عنہ کو آپ اپنا معتمد مقرر کر لیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آپ مجھے یہ حکم دیں کہ میں مشرکین کے ساتھ جنگ کرتا رہوں، جس طرح پہلے میں مسلمانوں کے ساتھ جنگ کرتا رہا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7209]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2501، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7209، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13912، والطبراني فى(الكبير) برقم: 12885، 12886، 404» «رقم طبعة با وزير 7165»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
منكر - «مختصر مسلم» (ص 452).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 7209 in Urdu
سماك بن الوليد الحنفي ← عبد الله بن العباس القرشي