علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
436. باب الحجاز واليمن والشام وفارس وعمان - ذكر دعاء المصطفى صلى الله عليه وسلم بالبركة للشام واليمن-
حجاز، یمن، شام، فارس اور عمان کے متعلق بیان - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شام اور یمن کے لیے برکت کی دعا کا
حدیث نمبر: 7301
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ بْنِ بِنْتِ أَزْهَرَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جَدِّي ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي يَمَنِنَا"، قَالُوا: وَفِي نَجْدِنَا، قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي يَمَنِنَا"، قَالُوا: وَفِي نَجْدِنَا، قَالَ:" هُنَالِكَ الزَّلازِلُ وَالْفِتَنُ وَبِهَا"، أَوْ قَالَ:" مِنْهَا يَخْرُجُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی۔ ”اے اللہ! ہمارے شام میں ہمارے لیے برکت نصیب کر، ہمارے یمن میں ہمارے لیے برکت نصیب کر۔ لوگوں نے عرض کی: ہمارے نجد کے بارے میں بھی (دعا کیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ہمارے شام میں ہمارے لیے برکت رکھ دے، ہمارے لیے ہمارے یمن میں برکت رکھ دے۔ لوگوں نے عرض کی: ہمارے نجد کے بارے میں (بھی دعا کیجئے) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہاں زلزلے اور فتنے ہوں گے اور وہاں سے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس جگہ سے شیطان کا سینگ نکلے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7301]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 7257»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2246): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 7301 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي