صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
484. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عن البعث وأحوال الناس في ذلك اليوم - ذكر الإخبار عن تقريع الله جل وعلا الكافر في العقبى بثمره الذي كان منه في الدنيا-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر اس خبر کا کہ اللہ تعالیٰ آخرت میں کافر کو اس کے دنیاوی پھل کی وجہ سے سرزنش کرے گا
حدیث نمبر: 7350
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، وَعَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يُؤْتَى بِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَيَقُولُ لَهُ: يَا ابْنَ آدَمَ، كَيْفَ وَجَدْتَ مَنْزِلَكَ؟ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، شَرَّ مَنْزِلٍ، فَيَقُولُ: أَتَفْتَدِي مِنْهُ بِطِلاعِ الأَرْضِ ذَهَبًا؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ أَيْ رَبِّ، فَيَقُولُ: كَذَبْتَ، قَدْ سُئِلْتَ مَا هُوَ أَهْوَنُ مِنْ ذَلِكَ، فَيُرَدُّ إِلَى النَّارِ ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ جہنم میں سے ایک شخص کو لایا جائے گا، تو پروردگار اس سے فرمائے گا: اے آدم کے بیٹے! تو نے اپنے ٹھکانے کو کیسا پایا؟ وہ کہے گا: اے پروردگار! سب سے برا ٹھکانہ ہے۔ پروردگار فرمائے گا: کیا تو اس کے عوض میں تمام روئے زمین جتنا سونا فدیے کے طور پر دینے کے لیے تیار ہے؟ وہ کہے گا: جی ہاں میرے پروردگار! تو پروردگار فرمائے گا: تو جھوٹ بول رہا ہے، تجھ سے اس سے بھی آسان چیز کا مطالبہ کیا گیا تھا (لیکن تم نے اس پر عمل نہیں کیا)، پھر اسے جہنم کی طرف لے جایا جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7350]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6538، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2805، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7350، 7351، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2418، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3160، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4353، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12536» «رقم طبعة با وزير 7306»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (172 و 3008)، «الظلال» (99): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 7350 in Urdu
ثابت بن أسلم البناني ← أنس بن مالك الأنصاري