صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
555. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار عما يكون متعقب طعام أهل الجنة وشرابهم-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت کے اہل کے کھانے اور پینے کے بعد کیا ہوگا
حدیث نمبر: 7424
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ، فَقَالَ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، أَلَسْتَ تَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ فِيهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ أَحَدَهُمُ لَيُعْطَى قُوَّةَ مِئَةِ رَجُلٍ فِي الْمَطْعَمِ، وَالْمَشْرَبِ، وَالشَّهْوَةِ، وَالْجِمَاعِ"، فَقَالَ لَهُ الْيَهُودِيُّ: فَإِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ تَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَاجَتُهُمْ عَرَقٌ يَفِيضُ مِنْ جُلُودِهِمْ مِثْلُ الْمِسْكِ، فَإِذَا الْبَطْنُ قَدْ ضَمُرَ ".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ یہودیوں کا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: اے ابوالقاسم! کیا آپ اس بات کے قائل ہیں کہ اہل جنت، جنت میں کھائیں گے بھی اور پییں گے بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ» ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے!“ ہر جنتی کو کھانے پینے، شہوت اور صحبت کرنے میں ایک سو آدمیوں جتنی قوت دی جائے گی۔“ ان یہودیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: جو شخص کھاتا اور پیتا ہے، اسے قضائے حاجت کی ضرورت بھی پیش آتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی قضائے حاجت پسینے کی شکل میں ہو گی جو مشک کی طرح کا (خوشبودار) ہو گا، وہ ان کے جسم سے نکل جائے گا، اور پیٹ ویسے ہی ہلکا پھلکا رہے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7424]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7424، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11414، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2867، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19577» «رقم طبعة با وزير 7381»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 259).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 7424 in Urdu
ثمامة بن عقبة المحلمي ← زيد بن أرقم الأنصاري