الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
219. باب الأذكار - ذكر التسبيح الذي يعطي الله جل وعلا المرء به زنة السماوات ثوابا
اذکار کا بیان - اس تسبیح کا ذکر جو اللہ جل وعلا آدمی کو اس کے ذریعے آسمانوں کے وزن کے برابر ثواب دیتا ہے
حدیث نمبر: 832
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى صَلاةِ الصُّبْحِ، وَجُوَيْرِيَةُ جَالِسَةٌ فِي الْمَسْجِدِ، فَرَجَعَ حِينَ تَعَالَى النَّهَارُ، فَقَالَ:" لَنْ تَزَالِي جَالِسَةً بَعْدِي؟"، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: " لَقَدْ قُلْتُ أَرْبَعَ كَلِمَاتٍ لَوْ وُزِنَتْ بِهِنَّ لَوَزَنَتْهُنَّ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ، وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ، وَرِضَا نَفْسِهِ، وَزِنَةَ عَرْشِهِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: جُوَيْرِيَةُ هِيَ بِنْتُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز کے لئے تشریف لے گئے۔ اس وقت سیدہ جو یریہ رضی اللہ عنہا اپنی جائے نماز پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ دن چڑھنے کے بعد جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے، تو آپ نے دریافت کیا: تم میرے بعد اسی طرح بیٹھی رہی ہو؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے چار کلمات پڑھے تھے۔ اگر ان کا وزن ان کے ساتھ کیا جائے، تو وہ کلمات وزنی ہوں گے۔ (وہ یہ ہیں:) ”میںاللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں اور اس کے ہمراہ اس کی حمد بیان کرتا ہوں جو اس کی مخلوق کی تعداد جتنی ہے اور اس کی کلمات کی سیاہی جتنی اور اس کی ذرات کی رضامندی کے مطابق اور اس کے عرش کے وزن جتنی ہو۔“
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) جویریہ (نامی خاتون) جناب حارث بن عبدالمطلب کی صاحبزادی ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 832]
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) جویریہ (نامی خاتون) جناب حارث بن عبدالمطلب کی صاحبزادی ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 832]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 829»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1347): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم. كريب: هو ابن أبي مسلم الهاشمي مولاهم المدني أبو رشدين مولى ابن عباس.
الرواة الحديث:
كريب بن أبي مسلم القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي