یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
357. باب الأدعية - ذكر ما يجب على المرء الدعاء على أعدائه بما فيه ترك حظ نفسه
دعاؤں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی پر لازم ہے کہ وہ اپنے دشمنوں کے لیے دعا کرے لیکن اپنی ذات کے حصے کو ترک کر دے
حدیث نمبر: 973
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِي فَإِنَّهُمْ لا يَعْلَمُونَ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَعْنِي هَذَا الدُّعَاءُ أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ أُحُدٍ لَمَّا شُجَّ وَجْهُهُ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِي" ذَنْبَهُمْ بِي مِنَ الشَّجِّ لِوَجْهِي، لا أَنَّهُ دُعَاءٌ لِلْكُفَّارِ بِالْمَغْفِرَةِ، وَلَوْ دَعَا لَهُمْ بِالْمَغْفِرَةِ لأَسْلَمُوا فِي ذَلِكَ الْوَقْتِ لا مَحَالَةَ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اے اللہ! تو میری قوم کی مغفرت کر دے کیونکہ وہ لوگ علم نہیں رکھتے۔“
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس سے مراد یہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا غزوہ اُحد کے دن مانگی تھی۔ جب آپ کا چہرہ زخمی ہو گیا تھا۔ آپ نے یہ فرمایا تھا: ”اے پروردگار! تو میری قوم کی مغفرت کر دے۔“ یعنی ان کے اس گناہ کی مغفرت کر دے جو انہوں نے میرے چہرے کو زخمی کیا ہے۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے، کفار کے لئے مغفرت کی دعا مانگی جا رہی ہے، کیونکہ اگر آپ اس وقت ان کے لئے مغفرت کی دعا مانگ لیتے تو وہ لازمی طور پر اسی وقت مسلمان ہو جاتے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 973]
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس سے مراد یہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا غزوہ اُحد کے دن مانگی تھی۔ جب آپ کا چہرہ زخمی ہو گیا تھا۔ آپ نے یہ فرمایا تھا: ”اے پروردگار! تو میری قوم کی مغفرت کر دے۔“ یعنی ان کے اس گناہ کی مغفرت کر دے جو انہوں نے میرے چہرے کو زخمی کیا ہے۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے، کفار کے لئے مغفرت کی دعا مانگی جا رہی ہے، کیونکہ اگر آپ اس وقت ان کے لئے مغفرت کی دعا مانگ لیتے تو وہ لازمی طور پر اسی وقت مسلمان ہو جاتے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 973]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 243، 2903، 2911، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1790، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 973، 6578، 6579، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6504، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9191، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2085، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3464، 3465، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2847، 2848، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23262، 23293، والحميدي فى (مسنده) برقم: 958» «رقم طبعة با وزير 969»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره - «الصحيحة» (3175).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن، رجاله رجال الصحيح إلا أن محمد بن فليح فيه كلام ينزل حديثة إلى رتبة الحسن.
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سهل بن سعد الساعدي، أبو العباس، أبو يحيى | صحابي | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← سهل بن سعد الساعدي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥موسى بن عقبة القرشي، أبو محمد موسى بن عقبة القرشي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة فقيه إمام في المغازي | |
👤←👥محمد بن فليح الأسلمي، أبو عبد الله محمد بن فليح الأسلمي ← موسى بن عقبة القرشي | صدوق يهم | |
👤←👥إبراهيم بن المنذر الحزامي، أبو إسحاق إبراهيم بن المنذر الحزامي ← محمد بن فليح الأسلمي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥الحسن بن سفيان الشيباني، أبو العباس الحسن بن سفيان الشيباني ← إبراهيم بن المنذر الحزامي | ثقة |
Sahih Ibn Hibban Hadith 973 in Urdu
محمد بن شهاب الزهري ← سهل بن سعد الساعدي