المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
99. تَفْسِيرُ قَوْلِهِ تَعَالَى : ( فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ )
آیت“جب اس کا رب پہاڑ پر جلوہ گر ہوا”کی تفسیر
حدیث نمبر: 3288
حدثنا علي بن حَمْشاذ العَدْل، حدثنا محمد بن غالب وهشام بن علي قالا: حدثنا عفَّان بن مسلم، حدثنا حمَّاد بن سَلَمة. وأخبرني محمد بن علي بن بَكْر العَدْل -واللفظ له- حدثنا الحُسين بن الفضل، حدثنا سليمان بن حَرْب، حدثنا حمَّاد بن سَلَمة، أخبرنا ثابت، عن أنس، عن النبي ﷺ في قوله ﷿: ﴿فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكًّا﴾ [الأعراف: 143] ، قال حمادٌ: هكذا؛ فوضع الإبهامَ على مفصل الخِنصِر، الأيمن، قال: فقال حُمَيدٌ لثابت: تُحدِّث بمثل هذا؟! قال: فضَرَبَ ثابتٌ صدرَ حُميد ضربةً بيده وقال: رسولُ الله ﷺ يحدِّثُ به، وأنا لا أحدِّثُ به؟! (1)
هذا حديث صحيح على شرط مسلم.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3249 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3249 - على شرط مسلم
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ عزوجل کے اس فرمان: ﴿فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكًّا﴾ ”پس جب اس کے رب نے پہاڑ پر تجلی فرمائی تو اسے ریزہ ریزہ کر دیا“ [سورة الأعراف: 143] کے بارے میں (تشریح کرتے ہوئے) اپنے انگوٹھے کو دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے جوڑ پر رکھا (یعنی بہت تھوڑی تجلی فرمائی)، حماد کہتے ہیں: حمید نے ثابت (راوی) سے کہا: کیا آپ ایسی حدیث بیان کر رہے ہیں؟! تو ثابت نے حمید کے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے بیان فرماتے تھے اور میں اسے بیان نہ کروں؟!
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3288]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3288]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 3288] [ترقيم الشركة 3268] [ترقيم العلميه 3249]
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3288 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه الترمذي (3074) عن عبد الله بن عبد الرحمن -وهو الدارمي- عن سليمان بن حرب، بهذا الإسناد. وسلف برقم (66).
📖 حوالہ / مصدر: اسے ترمذی (3074) نے عبداللہ بن عبدالرحمن (الدارمی) سے، انہوں نے سلیمان بن حرب سے، اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اور یہ روایت نمبر (66) پر گزر چکی ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 3288 in Urdu