🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
301. تَفْسِيرُ سُورَةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سورۂ محمد ﷺ کی تفسیر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3746
أخبرنا الحسن بن حَليم المروَزي، أخبرنا أبو الموجِّه، أخبرنا عَبْدانُ، أخبرنا عبد الله، أخبرنا صفوان بن عمرو، عن عبد الله بن بُسْر، عن أبي أُمامة، عن النَّبِيّ ﷺ في قوله ﷿: ﴿وَيُسْقَى مِن مَّاءٍ صَدِيدٍ (16) يَتَجَرَّعُهُ﴾ [إبراهيم: 16 - 17] قال:"يُقرَّبُ إليه فيتكرَّهُه، فإذا أُدنيَ منه شَوَى وجهَه ووَقَعَ فروةُ رأسه، فإذا شربه قَطَّعَ أمعاءَه حتَّى يَخرُجَ من دُبُرِه" يقول الله ﷿: ﴿وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ﴾ [محمد: 15] ، يقول الله ﷿: ﴿وَإِن يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِى الوُجُوهَ بِئْسَ الشَّرَابُ﴾ [الكهف: 29] (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَيُسْقَى مِن مَّاءٍ صَدِيدٍ (16) يَتَجَرَّعُهُ﴾ [سورة إبراهيم: 16 - 17] کے بارے میں فرمایا: وہ پیپ اس کے قریب لائی جائے گی تو وہ اسے ناپسند کرے گا، جب وہ اس کے بالکل قریب کر دی جائے گی تو وہ اس کے چہرے کو بھون ڈالے گی اور اس کے سر کی کھال گر جائے گی، پھر جب وہ اسے پیے گا تو وہ اس کی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی یہاں تک کہ وہ اس کے پیچھے کے راستے سے نکل جائیں گی، اللہ عزوجل فرماتا ہے: ﴿وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ﴾ اور انہیں کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا [سورة محمد: 15] ، اور اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَإِن يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِى الوُجُوهَ بِئْسَ الشَّرَابُ﴾ اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبے جیسا ہوگا جو چہروں کو بھون ڈالے گا، کتنا برا ہے وہ مشروب۔ [سورة الكهف: 29]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3746]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات غير عبد الله بن بسر فقد اختُلف في تعيينه كما هو مبيَّن في تعليقنا على "مسند أحمد". والحديث مكرر ما سلف برقم (3379).» [ترقيم الرساله 3746] [ترقيم الشركة 3725]

الحكم على الحديث: رجاله ثقات

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3746 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) رجاله ثقات غير عبد الله بن بسر فقد اختُلف في تعيينه كما هو مبيَّن في تعليقنا على "مسند أحمد". والحديث مكرر ما سلف برقم (3379).
⚖️ درجۂ حدیث: اس کے راوی ثقہ ہیں سوائے عبد اللہ بن بسر کے، جن کی تعین میں اختلاف ہے (تفصیل مسند احمد کے حاشیے میں ہے)۔ 📝 نوٹ / توضیح: یہ حدیث نمبر (3379) پر مکرر ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 3746 in Urdu