🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
341. إِذَا تَرَكَ الصَّلَاةَ أَهْلُ قَرْيَةٍ اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ
جب کسی بستی کے لوگ نماز چھوڑ دیں تو شیطان ان پر غالب آ جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3838
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا محمد بن أحمد بن النَّضْر، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا زائدة، أخبرنا السائب بن حُبَيش الكَلَاعي، عن مَعْدان بن أبي طلحة اليَعمَري، قال: قال لي أبو الدرداء: أين مسكنُك؟ فقلت: في قريةٍ دونَ حِمصَ، فقال أبو الدرداء: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"ما من ثلاثةٍ في قريةٍ ولا بَدْوٍ لا تقامُ فيهم الصلاةُ، إلَّا قد استَحوَذَ عليهم الشيطانُ"، فعليكَ بالجماعة، فإنما يأكل الذئبُ القاصيةَ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه حدثنا الحاكم الفاضل أبو عبد الله محمد بن عبد الله الحافظ إملاءً في ذي الحِجَّة سنة أربع مئة: [59 - ومن تفسير سورة الحشر]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3796 - صحيح
معدان بن ابی طلحہ یعمری سے روایت ہے کہ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے مجھ سے پوچھا: تمہاری رہائش کہاں ہے؟ میں نے کہا: حمص کے قریب ایک بستی میں، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: کسی بھی بستی یا صحرا میں رہنے والے ایسے تین افراد جن میں نماز (جماعت سے) قائم نہ کی جاتی ہو، ان پر شیطان غالب آ جاتا ہے، پس تم جماعت کو لازم پکڑو، کیونکہ بھیڑیا اسی بکری کو کھاتا ہے جو ریوڑ سے دور نکل جائے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3838]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن إن شاء الله من أجل السائب بن حبيش. وهو مكرر (859).» [ترقيم الرساله 3838] [ترقيم الشركة 3817] [ترقيم العلميه 3796]

الحكم على الحديث: إسناده حسن

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3838 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده حسن إن شاء الله من أجل السائب بن حبيش. وهو مكرر (859).
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند السائب بن حبیش کی وجہ سے ان شاء اللہ "حسن" ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: یہ روایت اس سے پہلے رقم (859) پر گزر چکی ہے (مکرر ہے)۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 3838 in Urdu