🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
362. التوبة النصوح تكفر كل سيئة
سچی توبہ ہر گناہ کو مٹا دیتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3874
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا العبَّاس بن محمد بن محمد الدُّوري، حدثنا أبو يحيى الحِمَّاني، حدثنا عُتْبة بن يَقْظانَ، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس في قول الله ﷿: ﴿يَوْمَ لَا يُخْزِي اللَّهُ النَّبِيَّ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا﴾ [التحريم: 8] قال: ليس أحدٌ من الموحِّدين إلَّا يُعطَى نورًا يومَ القيامة، فأما المنافق فيُطفَأ نورُه، والمؤمن مشفقٌ ممّا رأَى من إطفاءِ نور المنافق، فهو يقول: ربَّنا أَتمِمْ لنا نورَنا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3832 - عتبة واه
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے ارشاد: یَوْمَ لَا یُخْزِیَ اللّٰہُ النَّبِیَّ وَ الَّذِیْنَ ٰامَنُوْا مَعَہٗ نُوْرُھُمْ یَسْعٰی بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ بِاَیْمَانِھِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا (التحریم: 8) جس دن اللہ رسوا نہ کرے گا نبی اور ان کے ساتھ کے ایمان والوں کو ان کا نور دوڑتا ہو گا ان کے آگے اور ان کے دہنے عرض کریں گے، اے ہمارے رب! ہمارے لیے ہمارا نور پورا کر دے اور ہمیں بخش دے۔ کے متعلق فرماتے ہیں: ہر مومن کو قیامت کے دن نور عطا کیا جائے گا اور منافق کا نور بجھ چکا ہو گا اور مومن منافق کے نور کا بجھاؤ دیکھ کر خوفزدہ ہوں گے اور وہ کہیں گے اے ہمارے رب! ہمارا نور پورا رکھنا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3874]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3874 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده ضعيف لضعف عتبة بن يقظان، ووهّاه الذهبي في "تلخيصه". أبو يحيى الحماني: هو عبد الحميد بن عبد الرحمن.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند "ضعیف" ہے عتبہ بن یقظان کے ضعف کی وجہ سے، اور ذہبی نے اپنی "تلخیص" میں اسے کمزور قرار دیا ہے۔ ابو یحییٰ الحمانی سے مراد "عبد الحمید بن عبد الرحمن" ہیں۔
وأخرجه ابن أبي حاتم كما في "تفسير ابن كثير" 1/ 84 عن محمد بن إسماعيل الأحمسي، عن أبي يحيى الحماني، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابن ابی حاتم نے (جیسا کہ "تفسیر ابن کثیر" 1/84 میں ہے) محمد بن اسماعیل احمسی سے، انہوں نے ابو یحییٰ الحمانی سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وروي نحوه عن الحسن البصري من قوله عند الطبري في "تفسيره" 28/ 169. وإسناده إليه حسن.
📖 حوالہ / مصدر: اسی طرح کا قول حسن بصری سے طبری کی تفسیر (28/169) میں مروی ہے، اور ان تک اس کی سند "حسن" ہے۔