المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
1. كتاب الهجرة
کتابُ الہجرة
حدیث نمبر: 4306
أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله الشافعي، حدثنا إسحاق بن الحسن، حدثنا حسين بن محمد المَرْوَرُّوذي، حدثنا شيبان بن عبد الرحمن، عن قَتَادة: قوله: {وَقُلْ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ} فأخرجه الله من مكة إلى الهجرة بالمدينة مُخرَجَ صِدْقٍ، وأدخله المدينة مُدخَلَ صِدْقٍ، قال: ونبيُّ الله صلى الله عليه وسلم قد عَلِم أنه لا طاقةَ له بهذا الأمر إلا بُسلطان، فسأل {سُلْطَانًا نَصِيرًا} لكتابِ الله وحُدودِ الله ولفرائض الله، ولإقامة كتاب الله، وإنَّ السُّلطان عِزةٌ من الله جعلها بين أظهُر عِبادِه، لولا ذلك لأغارَ بعضُهم على بعضٍ، وأكلَ شديدُهم ضعيفَهم (2) .
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے ارشاد: {وَقُلْ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَصِيرًا} [الإسراء: 80] کے متعلق فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی جانب حق کے ساتھ نکالا، اور حق کے ساتھ ہی مدینہ منورہ میں داخل فرمایا۔ اور کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نبی جانتے تھے کہ مددگار کے بغیر وہ یہ کام نہیں کر پائیں گے، اس لیے انہوں نے کتاب اللہ، حدود اللہ، فرائض اللہ اور اقامت کتاب اللہ کے لیے مددگار مانگا۔ اور مددگار (سے یہاں پر مراد) اللہ تعالیٰ کی طرف سے غلبہ ہے۔ جس کو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر نافذ فرماتا ہے۔ اگر یہ نہ ہوں تو لوگ ایک دوسرے کو قتل کریں، غارت گری کریں اور طاقتور اپنے سے کمزور (کے مال) کو کھا جائے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الهجرة/حدیث: 4306]