المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
10. شَهَادَةُ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ وَدُخُولُهُ الْجَنَّةَ وَلَمْ يُصَلِّ صَلَاةً
حضرت عمرو بن قیسؓ کی شہادت اور بغیر نماز پڑھے جنت میں داخل ہونا
حدیث نمبر: 4364
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، قال: حدثني عاصم بن عُمر بن قتادة، عن عبد الرحمن بن جابر بن عبد الله، عن أبيه قال: سمعت رسول الله ﷺ إِذا ذَكَرَ أصحابَ أُحدٍ يقول:"أما واللهِ لَوَدِدتُ أني غُودِرتُ مع أصحابي نُحْصَ الجبل"، يقول: قُتِلتُ معهم (1) .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی احد کے ساتھیوں کا تذکرہ کرتے سنا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہی فرماتے تھے: ”اللہ کی قسم! میری تو یہ تمنا تھی کہ میں بھی اپنے صحابہ کے ساتھ پہاڑ کے دامن میں چھوڑ دیا جاتا (یعنی وہیں شہید ہو جاتا)۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب المغازي والسرايا/حدیث: 4364]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل ابن إسحاق. وهو مكرر الحديث المتقدم برقم (2438).» [ترقيم الرساله 4364] [ترقيم الشركة 4341]
الحكم على الحديث: إسناده حسن
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4364 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده حسن من أجل ابن إسحاق. وهو مكرر الحديث المتقدم برقم (2438).
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند ابن اسحاق کی وجہ سے حسن ہے، اور یہ گزشتہ حدیث نمبر (2438) کا مکرر ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 4364 in Urdu