🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. ابتداء تعمير الكوفة .
کوفہ کی آبادکاری کا آغاز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4555
حَدَّثَنَا أبو بكر بن أبي دارِم الحافظ بالكوفة، حَدَّثَنَا عُبيد بن حاتم الحافظ، حَدَّثَنَا داود بن رُشَيد، حَدَّثَنَا الهيثم بن عَدِي، حَدَّثَنَا يونس بن أبي إسحاق، عن الشَّعْبي: أنَّ عمر بن الخطاب كتب إلى سعد بن أبي وقّاص: أن اتخِذْ للمسلمين دارَ هجرةٍ ومَنزلَ جِهادٍ، فبعث سعدٌ رجلًا من الأنصار يقال له: الحارث بن سَلمة، فارتادَ لهم موضعَ الكوفةِ اليومَ، فنزلها سعدٌ بالناس، فخطَّ مسجدَها (1) ، وخطَّ فيها الخِطَط، قال الشَّعْبي: وكان ظهرُ الكوفة يُنبِت الخُزامَى والشِّيْح، والأُقحُوان، وشقائق النُّعمان، فكانت العربُ تُسمِّيه في الجاهلية خَدَّ العَذْراء، فارتادُوا فكتبوا إلى عُمر بن الخطّاب، فكتب: أنِ انزلوه، فتحوّل الناسُ إلى الكوفة (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4505 - الهيثم بن عدي ساقط
شعبی روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی طرف خط لکھا کہ مسلمانوں کیلئے ایک دارالہجرت اور منزل جہاد بناؤ۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے حارث بن سلمہ نامی آدمی کو بھیجا۔ انہوں نے وہ جگہ منتخب کی جہاں پر آج کوفہ موجود ہے۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ وہاں پر آئے اور مسجد کا نقشہ بنایا، اور اس میں بہت سارے دیگر خطوط کھینچے۔ سیدنا شعبی فرماتے ہیں: کوفہ میں خزامی (ایک قسم کا پودا ہے جس کے پھول بہت خوشگوار ہوتے ہیں) شیح (ایک قسم کی گھاس ہے) گل بابونہ اور گل لالہ بہت اگتے تھے۔ اہل عرب زمانہ جاہلیت میں اس کو خدالعذراء (کنواری لڑکی کے رخسار) کہا کرتے تھے۔ لوگوں نے حارث بن سلمہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں درخواست کی (کہ اس زمین کو چھوڑ دیا جائے) چنانچہ لوگوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں عریضہ ارسال کیا۔ تو آپ نے جوابی مکتوب میں لکھ بھیجا کہ اس زمین کو چھوڑ دو، لوگ کوفہ کی جانب منتقل ہونا شروع ہو گئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4555]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4555 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) في (ز) و (ب): مسجدنا.
📝 نوٹ / توضیح: نسخہ (ز) اور (ب) میں ”مسجدنا“ ہے۔
(2) إسناده تالف بمرّة من أجل الهيثم بن عدي، فهو ساقط كما قال الذهبي في "تلخيصه"، وكذَّبه البخاري وابن مَعِين وأبو داود وغيرهم.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند الہیثم بن عدی کی وجہ سے بالکل بیکار (تالف) ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: وہ ساقط الاعتبار ہے جیسا کہ حافظ ذہبی نے ”تلخیص المستدرک“ میں فرمایا ہے، اور اسے امام بخاری، ابن معین اور ابو داود وغیرہ نے جھوٹا قرار دیا ہے۔
وقد روى نحوه في قصة اتخاذ الكوفة قيس بن أبي خازم عند الطبري في "تاريخه" 3/ 579 بسند لا بأس به عنه.
🧾 تفصیلِ روایت: کوفہ کو آباد کرنے کے قصے میں اسی طرح کی روایت قیس بن ابی حازم نے طبری کے ہاں ”تاریخ الامم والملوک“ (3/ 579) میں بیان کی ہے جس کی سند میں کوئی حرج نہیں ہے۔