🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
221. ذكر مناقب جعفر بن أبى طالب بن عبد المطلب بن هاشم
سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4997
حَدَّثَنَا أبو محمد المُزَني، حَدَّثَنَا الهيثم بن خَلَف الدُّوري، حَدَّثَنَا محمد بن المُثنّى، حدثني عُبيد الله بن عبد المَجيد الحَنَفي، حَدَّثَنَا زَمْعة بن صالح، عن سَلَمة بن وَهْرامٍ، عن عِكْرمة، عن ابن عباس، قال: قال رسول الله ﷺ:"دخلتُ الجنةَ البارحة فنظرتُ فيها، فإذا جعفرٌ يطيرُ مع الملائكة، وإذا حمزةُ مُتّكئٌ على سَريرٍ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4933 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
سیدنا (عبداللہ) بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں گزشتہ رات جنت میں گیا، میں نے اس میں سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کو ملائکہ کے ہمراہ اڑتے ہوئے دیکھا اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو میں نے دیکھا کہ وہ اپنے تخت پر ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4997]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4997 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده ضعيف من أجل زَمْعة بن صالح، فهو ليِّن الحديث.
⚖️ درجۂ حدیث: (1) اس کی سند زمعہ بن صالح کی وجہ سے "ضعیف" ہے، وہ "لین الحدیث" (کمزور) ہیں۔
وقد تقدَّم عند المصنّف برقم (4951) عن أحمد بن كامل القاضي عن الهيثم بن خلف، لكنه قال في روايته: عن ربيعة بن كلثوم، بدل زمعة بن صالح، وهو خطأ كما نبّهنا عليه هناك.
🧾 تفصیلِ روایت: یہ روایت مصنف کے ہاں نمبر (4951) میں احمد بن کامل القاضی > ہیثم بن خلف کے طریق سے گزر چکی ہے، لیکن وہاں انہوں نے زمعہ بن صالح کی جگہ "ربیعہ بن کلثوم" کا نام لیا تھا جو کہ غلطی ہے، جیسا کہ ہم نے وہاں تنبیہ کی۔