🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
403. حِلْيَةُ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کی وضع قطع کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5389
حدَّثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدَّثنا الحسن بن الجَهْم، حدَّثنا الحسين بن الفَرَج، حدَّثنا محمد بن عمر، قال: حاطِبُ بن أبي بَلْتَعة يُكنى أبا محمد، وهو - فيما قيل - من لَخْم، ثم أحدُ بني راشِدةَ. شهد بدرًا والخندقَ والمَشاهِدَ كلَّها مع رسول الله ﷺ، وكان رسولُ الله ﷺ، بعثَه إلى المُقَوقِس صاحبِ الإسكَندرية، وكان فيما ذُكر من الرُّماة المذكورين من أصحاب رسول الله ﷺ، ومات بالمدينة وهو ابن خمس وستين سنة، وصلَّى عليه عثمان بن عفان، وكان تاجرًا يبيع الطعامَ، وكان حسنَ الجسم، خَفيف اللِّحية، أجنى (1) إلى القِصَر ما هو، شَثْنَ الأصابع (2) .
محمد بن عمر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو محمد تھی، وہ قبیلہ لخم کی شاخ بنو راشدہ سے تعلق رکھتے تھے، وہ غزوہ بدر، خندق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تمام غزوات میں شریک ہوئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اسکندریہ کے بادشاہ مقوقس کی طرف اپنا قاصد بنا کر بھیجا تھا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں نامور تیر اندازوں میں شمار ہوتے تھے، ان کی وفات مدینہ منورہ میں 65 برس کی عمر میں ہوئی اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی، وہ غلہ کی تجارت کرتے تھے، ان کا جسم خوبصورت، داڑھی ہلکی تھی، قد میانہ مائل بہ پستی تھا اور انگلیاں مضبوط و پر گوش تھیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5389]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 5389] [ترقيم الشركة 5343]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5389 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) كذلك أُعجمت في (ز) بالجيم، وهي لغة في أجنأ، يقال بالهمز وبغير الهمز، وتقدم نظيره وبيان معناه عند الأثر (5230).
📝 نوٹ / توضیح: (1) نسخہ (ز) میں بھی اس پر جیم کا نقطہ لگایا گیا ہے، اور یہ "اَجنَا" میں ایک لغت ہے، اسے ہمزہ اور بغیر ہمزہ دونوں طرح بولا جاتا ہے۔ اس کی مثال اور معنی کا بیان اثر نمبر (5230) کے تحت گزر چکا ہے۔
(2) وهو في "الطبقات الكبرى" لابن سعد 3/ 106 و 107. وزاد ذكر شهود حاطبٍ أُحُدًا أيضًا.
📖 حوالہ / مصدر: (2) یہ ابن سعد کی "الطبقات الکبریٰ" (3/ 106, 107) میں ہے، اور انہوں نے حاطب کے غزوہ احد میں شرکت کا بھی اضافہ کیا ہے۔
وشَثْن الأصابع، أي: غليظها.
📝 نوٹ / توضیح: "شَثْنُ الأصَابِع": یعنی ان کی انگلیاں موٹی تھیں۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 5389 in Urdu