المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
428. حلية عبد الله بن مسعود
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی وضع قطع کا بیان
حدیث نمبر: 5451
وحدثنا أبو العباس، حدَّثنا سعيد بن عثمان التَّنُوخِي، حدَّثنا الخَصِيب بن ناصِح، حدَّثنا سليمان بن أبي سليمان القافلائي، عن أبي هاشم، عن إبراهيم النَّخَعي: أنَّ ابن مسعود كنَّى علقمة أبا شِبْل قبل أن يولد له، قال: فسُئل، فحدَّث أنَّ علقمة حدَّثه عن عبد الله بن مسعود: أنَّ رسول الله ﷺ كناه أبا عبد الرحمن قبل أن يُولَد له (3) .
ابراہیم نخعی کہتے ہیں: سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ علقمہ کی کنیت ان کے بیٹے شبل کی پیدائش سے پہلے ”ابوشبل“ رکھی۔ راوی کہتے ہیں: جب ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو علقمہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ہاں بچے کی پیدائش سے پہلے ہی ان کی کنیت ” ابوعبدالرحمن “ تجویز کر دی تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5451]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5451 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(3) إسناده واهٍ كما تقدَّم برقم (5448).
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند "واہٍ" (نہایت کمزور) ہے جیسا کہ نمبر (5448) کے تحت گزر چکا ہے۔