المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
996. تعظيم أهل بيت النبى لابن أم مكتوم
نبی ﷺ کے اہلِ بیت کا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کا احترام کرنا
حدیث نمبر: 6813
حدثنا محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: عبدُ الله ابن أمِّ مكتوم، أمُّ مكتوم أُمُّه واسمُها عاتكةُ بنت عبد الله بن عَنْكَثة بن عامر بن مخزوم، وهو عمرو بن قيس بن زائدة بن الأصمِّ بن هَرِم (1) بن رَوَاحة بن عبد بن مَعِيص بن عامر بن لؤي. القولُ ما قاله مصعب، فقد أثبتَ له الاسمين جميعًا.
مصعب بن عبداللہ زبیری فرماتے ہیں: عبداللہ ابن ام مکتوم، ان کی والدہ ” ام مکتوم “ ہیں۔ ان کا نام ” عاتکہ بنت عبداللہ بن عنکثہ بن مخزوم “ ہے۔ اور ان کا نسب یوں ہے ” عمرو بن قیس بن زائدہ بن اصم بن ہرم بن رواحہ بن عبد معیص بن عمار بن لؤی “ ہے۔ امام حاکم کہتے ہیں: معتبر روایت مصعب کی ہے، تاہم میں نے ان کے دونوں نام بیان کر دیئے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6813]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6813 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) تحرَّف في النسخ الخطية إلى: هارون.
🔍 فنی نکتہ / علّت: قلمی نسخوں میں یہ نام تحریف ہو کر "ہارون" ہو گیا ہے۔