المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
1065. ذكر وفاة إبراهيم ابن النبى
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی وفات کا ذکر
حدیث نمبر: 6989
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالويه، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: ثم وَلَدَت الرسول الله ﷺ مارية بنت شمعون، وهي التي أهداها إلى رسول الله ﷺ المُقوقس صاحب الإسكندرية، وأهدى معها أختها سيرينَ وخَصِيًّا يقال له: مأبور، فوهب رسول الله ﷺ سيرين لحسان بن ثابت. والمقوقس من القبط وهم نصارى. وولدت مارية لرسول الله ﷺ إبراهيم في ذي الحجة سنة ثمان من الهجرة، ومات إبراهيم ﵇ بالمدينة وهو ابن ثمانية عشر شهرًا.
مصعب بن عبیداللہ زبیری فرماتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماریہ بنت شمعون کے ساتھ نکاح کیا، یہ وہی خاتون ہیں جو اسکندریہ کے بادشاہ مقوقس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے کے طور پر دی تھی، اس کے ہمراہ اس کی بہن سیرین اور خصی بھی دی تھی، اس کو ” مابور “ کے نام سے پکارا جاتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ” سیرین “ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو ہدیہ کر دی تھی۔ اور مقوقس قبطی تھا اور نصاریٰ میں سے تھا۔ سیدہ ماریہ کے بطن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی ولادت ذی الحجہ سن 8 ہجری کو ہوئی تھی، سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا وصال 18 ماہ کی عمر میں مدینہ منورہ میں ہوا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6989]