🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. إِكْرَامُ الْمُرْضِعَةِ
دودھ پلانے والی ماں کی عزت و تکریم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7481
حدّثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدّثنا إبراهيم بن عبد الله، حدّثنا أبو عاصم، أخبرنا جعفر بن يحيى بن ثَوْبان، عن عمِّه عُمَارة بن ثَوْبان، عن أبي الطُّفيل قال: رأيتُ رسول الله ﷺ بالجِعْرانة، فجاءته امْرأةٌ وأنا يومئذٍ غلامٌ، فلما دَنَتْ من النبيّ ﷺ بَسَطَ لها رِداءَه، فجلست عليه، فقلت: مَن هذه؟ فقالوا: هذه أُمُّه التي أرضَعَتْه (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7294 - حذفه الذهبي من التلخيص
سیدنا ابو طفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے مقامِ جعرانہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک خاتون آئیں جبکہ میں اس وقت ایک لڑکا تھا، جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب پہنچیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے اپنی چادر بچھا دی اور وہ اس پر بیٹھ گئیں، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ ماں ہیں جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا تھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7481]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة جعفر بن يحيى بن ثوبان وعمّه عمارة، وتقدم الكلام عليه فيما سلف برقم (6740)» [ترقيم الرساله 7481] [ترقيم الشركة 7390] [ترقيم العلميه 7294]

الحكم على الحديث: حسن لغيره

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7481 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(3) حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة جعفر بن يحيى بن ثوبان وعمّه عمارة، وتقدم الكلام عليه فيما سلف برقم (6740). إبراهيم بن عبد الله: هو ابن يزيد السعديّ، وأبو عاصم: هو الضحاك بن مخلد النبيل، وأبو الطفيل: هو عامر بن واثلة.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ روایت "حسن لغیرہ" ہے، لیکن یہ سند جعفر بن یحییٰ بن ثوبان اور ان کے چچا عمارہ کی جہالت (نامعلوم ہونے) کی وجہ سے ضعیف ہے، اس پر کلام پہلے نمبر (6740) پر گزر چکا ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: سند میں ابراہیم بن عبد اللہ سے مراد "ابن یزید السعدی" ہیں، ابو عاصم سے مراد "ضحاک بن مخلد النبیل" ہیں، اور ابو الطفیل سے مراد "عامر بن واثلہ" ہیں۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 7481 in Urdu