🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. فضل تأديب الأولاد:
اولاد کی تربیت اور انہیں ادب سکھانے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7871
حدثني أبو بكر إسماعيل بن محمد الفقيه بالرَّي، حَدَّثَنَا محمد بن الفَرَج الأزرق، حَدَّثَنَا حجَّاج بن محمد المِصِّيصي، حَدَّثَنَا يونس بن أبي إسحاق، عن أبيه، عن أبي جُحَيفة، عن علي بن أبي طالب قال: قال رسول الله ﷺ:"من أصابَ في الدنيا ذنبًا فعُوقِبَ به، فاللهُ أعدلُ من أن يُثنِّيَ عقوبتَه على عبدِه، وإن أذنبَ ذنبًا في الدنيا فستَرَ الله عليه، فاللهُ أكرمُ من أن يعودَ في شيء قد عَفَا عنه" (2) . آخر كتاب التوبة والإنابة [كتاب الأدب]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7678 - سكت عنه الذهبي هنا ويأتي برقم 8165 وقال الذهبي هناك: على شرط البخاري ومسلم
سیدنا علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جس نے کوئی گناہ کیا، اور اس کو اس کی سزا دنیا ہی میں دے دی گئی، اللہ تعالیٰ کی شان عدل سے یہ امید ہے کہ اپنے بندے کو ایک گناہ کی دو مرتبہ سزا نہیں دے گا (اور آخرت میں اس کو بخش دے گا) اور اگر اس کو دنیا میں اس گناہ کی سزا نہ دی گئی اور اللہ تعالیٰ نے اس کے گناہ کی پردہ پوشی فرما دی، تو اللہ تعالیٰ کی شان کریمی سے، امید ہے کہ جس گناہ کو معاف کر چکا ہے اس کو دوبارہ نہیں کھولے گا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7871]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7871 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده حسن. وهو مكرر (3705).
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند "حسن" ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: یہ روایت پہلے نمبر 3705 پر گزر چکی ہے۔