🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. للمسلم على المسلم أربع خلال .
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چار حقوق ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7878
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أبو المثنّى، حَدَّثَنَا مُسدَّد، حَدَّثَنَا يحيى بن سعيد، حَدَّثَنَا عبد الحميد بن جعفر [عن أبيه] (2) عن حَكيم بن أفلح، عن أبي مسعود، عن النَّبِيَّ ﷺ قال:"للمسلمِ على المسلمِ أربعُ خِلال: يُجِيبُه إذا دعاه، ويَعودُه إذا مَرِضَ، ويُشمِّتُه إذا عَطَسَ، ويُشيِّعُه إذا مات" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7685 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چار قسم کے حقوق ہیں۔ ٭ جب وہ بلائے تو اس کی بات سنے۔ ٭ جب بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے۔ ٭ جب چھینک آئے تو اس کی چھینک کا جواب دے۔ ٭ جب فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شرکت کرے۔ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7878]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7878 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) ما بين المعقوفين سقط من النسخ الخطية، وأثبتناه من مكرره السالف برقم (1408)، ومن مصادر التخريج.
📝 نوٹ / توضیح: بریکٹ (درمیانی قوسین) کے درمیان موجود عبارت قلمی نسخوں سے ساقط تھی، جسے ہم نے سابقہ مکرر حدیث نمبر (1408) اور دیگر ذرائعِ تخریج کی مدد سے ثابت (درج) کیا ہے۔
(3) صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن كما سلف بيانه برقم (1408). أبو المثنى: هو معاذ بن المثنى بن معاذ العنبري.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح لغیرہ" ہے، اور اس کی یہ سند "حسن" ہے جیسا کہ پہلے حدیث نمبر (1408) کی بحث میں گزر چکا ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: ابو المثنیٰ سے مراد معاذ بن المثنیٰ بن معاذ العنبری ہیں۔