المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
26. رد الصدقة ميراثا
صدقہ کیے گئے مال کا میراث بن کر واپس لوٹنا
حدیث نمبر: 8216
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عُبيد الله بن موسى حدثنا ابن أبي ليلى وسفيان الثَّوري، عن عبد الله بن عطاء، عن ابن بُرَيدة، عن أبيه قال: أتَتِ امرأةٌ النبيَّ ﷺ فقالت: إنَّ أُمي تُوفِّيَت وعليها صومُ شهرين، فقال:"صُومي عنها"، فقالت: إنَّ عليها حَجَّةً، قال:"فحُجِّي عنها" قالت: فإنِّي تصدَّقتُ عليها بجاريةٍ، فقال:"قد آجَرَكِ اللهُ، وردَّها عليك الميراثُ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8018 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8018 - صحيح
ثوری روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عطاء نے عبداللہ بن بریدہ کے حوالے سے ان کے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئی اور عرض کی: میری والدہ فوت ہو گئی ہے، اس کے ذمے دو مہینے کے روزے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی طرف سے تم روزے رکھ لو۔ اس نے بتایا کہ میری والدہ کے ذمے حج بھی تھا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اس طرف سے حج بھی کر لے، اس نے بتایا: میں نے ایک لونڈی اس کو صدقہ میں دی تھی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تجھے ثواب بھی دے دیا ہے اور وہ لونڈی میراث کے طور پر تجھے واپس بھی کر دی ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفرائض/حدیث: 8216]