🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. رُؤْيَا رَجُلٍ مِيزَانًا نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ
ایک شخص کا خواب کہ آسمان سے ایک ترازو نازل ہوا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8389
أخبرنا أبو عبد الرحمن محمد بن عبد الله بن أبي الوَزير، حدَّثنا أبو حاتم محمد بن إدريس الرَّازي، حدَّثنا محمد بن عبد الله الأنصاري، حدَّثنا الأشعث، عن الحسن، عن أبي بَكْرة: أنَّ النبي ﷺ قال ذاتَ يوم:"مَن رأى منكم رُؤْيا؟" فقال رجلٌ: أنا، رأيت كأنَّ ميزانًا نَزَل من السماء، فوُزِنتَ أنت وأبو بكر فرَجَحت أنت بأبي بكر، ووُزِنَ عمرُ بأبي بكر فرَجَح أبو بكر، ووُزِنَ عمرُ وعثمانُ فَرَجَح عمرُ، ثم رُفِع الميزان، فرأيتُ الكراهيَةَ في وجهِ رسول الله ﷺ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8189 - صحيح
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن دریافت فرمایا: تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟ ایک شخص نے عرض کی: میں نے دیکھا ہے، گویا آسمان سے ایک ترازو نازل ہوا، پھر آپ کا اور ابوبکر کا وزن کیا گیا تو آپ ابوبکر پر بھاری رہے، پھر عمر اور ابوبکر کا وزن کیا گیا تو ابوبکر بھاری رہے، پھر عمر اور عثمان رضی اللہ عنہما کا وزن کیا گیا تو عمر بھاری رہے، پھر ترازو اٹھا لیا گیا، (راوی کہتے ہیں کہ) پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر ناگواری کے آثار دیکھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 8389]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وهو مكرر (4486)» [ترقيم الرساله 8389] [ترقيم الشركة 8290] [ترقيم العلميه 8189]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 8389 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح، وهو مكرر (4486).
⚖️ درجۂ حدیث: (1) اس کی سند صحیح ہے۔ 📌 اہم نکتہ: یہ نمبر (4486) کا مکرر ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 8389 in Urdu