مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ بَيْعِ الْمُدَبَّرِ
مدبر کی بیع کا بیان
حدیث نمبر: 1094
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانٍ، عَنِ اللَّيْثِ، وَحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أَعْتَقَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عُذْرَةَ عَبْدًا عَنْ دُبُرٍ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"أَلَكَ مَالٌ غَيْرُهُ؟" فَقَالَ: لَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي؟" فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيُّ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ، فَجَاءَ بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:"ابْدَأْ بِنَفْسِكَ فَتَصَدَّقْ عَلَيْهَا، فَإِنْ فَضَلَ عَنْ نَفْسِكَ شَيْءٌ فَلِأَهْلِكَ، فَإِنْ فَضَلَ شَيْءٌ فَلِذَوِي قَرَابَتِكَ فَإِنْ فَضَلَ عَنْ ذَوِي قَرَابَتِكَ فَهَكَذَا وَهَكَذَا، يُرِيدُ عَنْ يَمِينِكَ وَشِمَالِكَ".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا: بنی عذرہ قبیلہ سے ایک آدمی نے اپنے غلام کو مدبّر بنا لیا، جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تیرے پاس اس کے علاوہ بھی مال ہے؟“ تو اس نے کہا: ”نہیں۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس غلام کو مجھ سے کون خریدے گا؟“ نعیم بن عبداللہ العدوی رضی اللہ عنہ نے آٹھ سو درہم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے خرید لیا، وہ اس رقم کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ قیمت مالک کے حوالے کر دی، پھر فرمایا: ”اپنے آپ سے ابتدا کر اور اس پر خرچ کر، اگر تیرے نفس سے کچھ بچ گیا تو اپنے گھر والوں پر، اگر پھر بھی کچھ بچ گیا تو اپنے رشتہ داروں کے لیے، اگر ان سے بھی بچ جائے تو ادھر ادھر، دائیں بائیں (یعنی دیگر مستحقین) پر خرچ کر۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب العتق والولاء والمدبر والمكاتب وحسن الملكة /حدیث: 1094]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، الزكاة، باب الابتداء في النفقة بالنفس ثم اهله ثم القرابة (997).»
Musnad Shafi Hadith 1094 in Urdu