مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ نِكَاحِ الْأَيَامَى
بے نکاح مردوں اور عورتوں کے نکاح کا بیان۔
حدیث نمبر: 1152
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّهُ قَالَ: هِيَ مَنْسُوخَةٌ نَسَخَتْهَا وَأَنْكِحُوا الأَيَامَى مِنْكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ [النُّورِ: 32] فَهِيَ مِنْ أَيَامَى الْمُسْلِمِينَ، يَعْنِي قَوْلَهُ: الزَّانِي لا يَنْكِحُ إِلا زَانِيَةً [النُّورِ: 3] الْآيَةَ.
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: یہ منسوخ ہے اور اسے ﴿وانكحوا الايامي منكم...﴾ نے منسوخ کیا ہے اور اس سے مراد مسلمانوں کے بے نکاح مرد و زن ہیں، یعنی اللہ کا فرمان ﴿الزاني لا ينكح إلا زانية﴾ منسوخ ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب النكاح /حدیث: 1152]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1151).»
Musnad Shafi Hadith 1152 in Urdu