مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ
بچہ بستر والے کا ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1202
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ عَبْدَ بْنَ زَمْعَةَ وَسَعْدًا اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ابْنِ أَمَةِ زَمْعَةَ، فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصَانِي أَخِي إِذَا قَدِمْتُ مَكَّةَ أَنْ أَنْظُرَ إِلَى ابْنِ أَمَةِ زَمْعَةَ فَاقْبِضْهُ فَإِنَّهُ ابْنِي، فَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ: أَخِي وَابْنُ أَمَةِ أَبِي، وُلِدَ عَلَى فِرَاشِ أَبِي فَرَأَى شَبَهًا بَيِّنًا بِعُتْبَةَ، فَقَالَ:"هُوَ لَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَمْعَةَ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَاحْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ".
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عبد بن زمعہ اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہما، زمعہ کی لونڈی کے بیٹے کا مقدمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائے۔ سعد نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے بھائی نے وصیت کی تھی کہ جب تو مکہ جائے تو زمعہ کی لونڈی کے بچے کو دیکھنا اور اسے لے لینا کیونکہ وہ میرا بیٹا ہے“۔ عبد اللہ بن زمعہ نے کہا: ”یہ میرا بھائی اور میرے باپ کی لونڈی کا بیٹا ہے اور میرے باپ کے بستر پر پیدا ہوا“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکے کو واضح طور پر عتبہ کا ہم شکل دیکھا، پھر فرمایا: ”اے عبد اللہ بن زمعہ! یہ تیرے ساتھ جائے گا، کیونکہ بچہ بستر والے کا ہے۔ (اور ام المومنین سودہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا) اے سودہ! تم اس سے پردہ کرو“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع /حدیث: 1202]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، البيوع، باب شراء المملوك من الحربي وهبته وعتقه (2218)، (2053) ومسلم، الرضاع، باب الولد للفراش وتوقى الشبهات (1457).»
Musnad Shafi Hadith 1202 in Urdu